تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ،ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد ، دوران سروس ایمانداری سے کام کرنا ہمیشہ پولیس آفیسر کی پہچان رہتی ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اشفاق خان۔

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس بہاول پور کی طرف سے رواں سال 2017 ؁ء کے دوران سروس سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس آفیسران کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ پولیس کلب بہاول پور میں ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے وہاں پر موجود ریٹائرڈ پولیس ملازمان سے خطاب کیا اور ان سے خیرت دریافت کی۔ ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ پولیس آفیسر ان ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی محکمہ پولیس کی فیملی کا ممبر ہوتے ہیں، آپ محکمہ پولیس کا سرمایہ ہیں۔ محکمہ پولیس آپ کے تجربات سے فائدہ اٹھاتا رہے گا۔اس موقع پر ذاتی دورہ پر آئے ہوئے سابق آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ بھی موجود تھے جنہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمان سے گفتگو کی ۔انہوں نے کہا کہ سروس کے دوران کئے جانے والے اچھے کام ریٹائرڈ ہونے کے بعد ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اشفاق خان نے ریٹائرڈ ملازمان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دوران سروس خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ پولیس میں ایماندار، محنتی اور اپنے پیشے سے مخلص آفیسران کی ہمیشہ قدروقیمت اور عزت ہوتی ہے۔ ریٹائرڈ آفیسران کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے سے محکمہ پولیس کے پیشہ ورانہ امور میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ بعد ازاں تقریب ظہرانہ کے مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد اور سابق آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے ریٹائرڈ پولیس آفیسران میں تحائف تقسیم کئے۔

Tuesday, March 14, 2017