(فہرست امیدواران برائےدوڑ/رننگ ٹیسٹ کانسٹیبلان /لیڈی کانسٹیبلان پنجاب پولیس بہاول پور(2020

 

جو امیدواران جسمانی پیمائش(قدوچھاتی)میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ان کی دوڑ کا مرحلہ کل مورخہ06.11.2020 سے شروع ہے۔اس حوالہ سے فہرست ڈی پی اوآفس مین گیٹ، پولیس لائن مین گیٹ، ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوزدفاترہائے کے ساتھ ساتھ بہاول پورپولیس کے سوشل اکاؤنٹس فیس بک بہاولپور پولیس،ٹوئیٹر،انسٹاگرام،ویب سائٹ پر آج شام آویزاں کردی جائیں گی۔

تمام امیدواران اپنے فارم نمبر اورسیریل نمبرزاچھی طرح سے اس فہرست میں دیکھ کرنوٹ کرلیں۔فارم وسیریل نمبرز دوڑ سے قبل امیدوارا ن کو ترتیب دینے کے لیے ضروری ہیں۔

دوڑ بمقام قائد اعظم سولرپارک روڈبہاول پورپر منعقد کی جائے گی۔امیدواران کو لے جانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس بہاول پور کی طرف سے سرکاری بسیں بمقام مین گیٹ ماڈل بازاربلمقابل مین گیٹ پولیس لائن سے ٹھیک 06 بجے صبح چلائی جائیں گی۔امیدواران سرکاری بس میں جانے کے لیے اپنی حاضری 05/30 بجے صبح یقینی بنائیں گے(وقت کی پابندی لازمی کریں)۔پیچھے رہ جانے والے امیدواران ازخود پہنچنے کے ذمہ دارہونگے۔

بس پر سوارہونے سے قبل اپنا قومی شناختی کارڈ چیک کرلیں (دوڑ میں شامل ہونے کے لیے اصل قومی شناختی کارڈ لانا لازمی ہے۔بغیر شناختی کارڈ کے کسی امیدوار کو دوڑ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔فوٹوکاپی کسی بھی صورت قابل قبول نہ ہوگی)۔

دوڑ کے لیے آنے والے امیدواران بہترہے کہ جوگر پہن کر آئیں۔پختہ سڑک ہونے کی وجہ سے پاؤں زخمی ہونے سے بچ سکیں گے۔وقت کی پابندی کریں۔

image