PRESS RELEASE DATE 03.12.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(765)

03-12-2022

بہاول پور()ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کمپئین میں بہاولپورپولیس کی گزشتہ 02 روزمیں منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف مختلف کارروائیاں،21ملزمان گرفتار، قبضہ سے 01 کلوسے زائد چرس و 569لیٹر دیسی شراب و لہن معہ چالوبھٹی اور 03عدد پسٹل 30بوربرآمد ،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق یڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی کمپئین پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی سر براہی میں اور تمام ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی تمام ایس ایچ اوز نے ضلع بہاولپورمیں منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈان جاری۔ بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ تھانہ کینٹ پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے01 ملزم کو گرفتارکرکے قبضہ سے01کلو340 گرام چرس برآمدکرلی۔  تھانہ سوڈیرہ نواب صاحب ، ڈیراور، خیرپورٹامیوالی، صدراحمدپورشرقیہ اور نوشہرہ جدید پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے08 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے519 لیٹر دیسی شراب50 لیٹر لہن و چالو بھٹی برآمد کر لی۔تھانہ کینٹ ، بغدادالجدید اور سمہ سٹہ پولیس نے اسلحہ نا جائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے03 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر کے گرفتار کرلیا اسی طرح تھانہ سول لائنز پولیس نے سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 01ملزم کو گرفتار جبکہ تھانہ صدر احمد پور شرقیہ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں کرتے 08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم اور جوئے کا سامان برآمد کرلیا۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریںتاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(766)

03-12-2022

بہاولپور،،ڈی پی اوعبادت نثارنے ضلع بھر میں بینکوں اور مالیاتی اداروں کا سیکیورٹی آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا،بینکوں اورمالیاتی اداروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری،ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزبینکوں اور مالیاتی اداروں کی سیکیورٹی روزانہ چیک کریں، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت سیکیورٹی کے تمام متعین ایس اوپیز پر عمل کروائیں،ڈی پی او۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارنے ضلع بھر کے پولیس افسران کو بینکوں و مالیاتی اداروں کے سیکیورٹی آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جگہ پر چھینا جھپٹی اور ڈکیتی کی واردات معاشرتی امن کو عدم توازن کا شکار کر دیتی ہے تاہم خدا نخواستہ اگر یہ واردات بینکوں یا مالیاتی اداروں میں ہو جائے تو اس سے معاشرتی امن بگڑجاتا ہے،پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرے،ایس ڈی پی اوز سرکل اورایس ایچ اوز تھانے کی حدود میں واقع بینکوں اور مالیاتی اداروں کے سیکیورٹی انتظامات کو روانہ چیک کریں،بینکوں کے اردگرد منڈلانے والے مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے کیوں کہ اسی نوعیت کے عناصر ہی ورداتیں کرتے ہیں یا وارداتوں میں سہولت کاری کرتے ہیں۔ڈی پی او عبادت نثارنے کہا کہ بینکوں کی اے ٹی ایم مشینز کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی موثر انتظامات ہوں،پولیس بینک کی مقامی انتظامیہ سے مل کر اس بات کو یقینی بنائے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور بینک گارڈ کے پاس میٹل ڈکٹیٹر سمیت سیکیورٹی کے وہ تمام ایس او پیز گراس روٹ لیول تک مکمل ہوں جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جاری کرتے ہوئے متعین کیے ہیں،ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز مجھے روزانہ کی بنیاد پر بینکوں کی سیکورٹی چیکنگ کے حوالے سے آگاہ کرتے رہیں گے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت،لاپرواہی ہرگز نہ برداشت کی جائے گی ۔

ترجمان  بہاولپورپولیس 

 

 

image