PRESS RELEASE DATE 04.12.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(767)
04-12-2022 
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پرمسیحی عبادت گاہوں پرہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا،مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پراتوارکے روزہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔اس موقع پر ڈی پی اوعبادت نثارنےہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

*********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(768)
04.12.2022
بہاولپور()پولیس کی جانب سے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے مشکوک اشخاص و گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری، گذشتہ ماہ نومبر2022 میں 103019مشکوک لوگوں کو چیک کیا جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 46مجرمان اشتہاری اور15 عدالتی مفروران کو گرفتارکرلیاگیا۔ جبکہ کل 404691مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس پر 68پولیس کو مطلوب گاڑیوںکا سراغ لگایا گیاجدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کی جا رہی ہے۔ جرائم سے پاک معاشرہ ہمارا عزم ہے، ڈی پی او عبادت نثار
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔ماہ نومبر 2022 میں بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ کا جاری رکھا ہوا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک افراد ، مشکوک گاڑیوں کی چیک جاری ہے ، دوران چیکنگ 103019مشکوک لوگوں کو چیک کیا جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے07مجرمان اشتہاری جو دیگر صوبہ جات کو مطلوب تھے سمیت46اشتہاری اور15 عدالتی مفرران کو گرفتارکرلیا۔ جبکہ کل 404691مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس پر 68 پولیس کو مطلوب گاڑیوںکا سراغ لگایا گیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، میری پالیسی بہت کلیئر ہے جو بھی آفیسرکرائم کنٹرول اور کرائم پریوینشن میں برتری لے گا وہی آفیسر میرا فیورٹ ہے اورجو کوئی آفیسر ٹائم پاس کرے گا اس کو کسی ذمہ دار سیٹ پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

*****************************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(769)
04.12.2022
بہاول پور(  ) پولیس تھانہ صدر بہاولپور کی منشیات فروشی کے خلاف بڑی کاروائی، ملزم گرفتار،20کلوگرام سے زائد چرس برآمد ،مقدمہ درج، منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جا رہاہے، بہاول پورکو منشیات سے ہرصورت پاک کیا جائے گا۔ڈی پی او عبادت نثار
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل صدر محمد اسلم صابر اور ایس ایچ او تھانہ صدر بہاولپور کی سربراہی میں پولیس ٹیمز نے منشیات فروشی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے بھر پور آپریشن کا آغاز کیا۔ اے ایس آئی محمد اختر گھلو کی ٹیم نے انسدادِ منشیات فروشی کی اس مہم کے سلسلے میں ملزمان سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ مستند معلومات ملنے پر بہاولپور شہر میں تعلیمی اداروں کو منشیات سپلائی کرنے والا ملزم عرفان فلائی اوور ستلج کالونی سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم عرفان مذکورہ بالا سے سفید مومی شاپر میں لپٹی ہوئی 20 کلو گرام سے زائد چرس برآمدہوئی۔ تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جائے گا۔ ترجمان بہاولپور پولیس

image