PRESS RELEASE DATE 08.12.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(777)
08.12.2022
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، ضلعی پولیس نے گزشتہ 07روزمیں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑے کرکے 70کلو گرام سے زائد چرس، 10کلو گرام سے زائد افیون،1100لیٹر سے زائد شراب و لہن معہ 03 چالو بھٹیاں اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا،مقدمات درج۔معاشرتی امن کو برقرار رکھنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کارلایاجارہاہے۔ڈی پی او عبادت نثار
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب  کے وژن کے مطابق ڈی پی او عبادت نثارکی ہدایت پر بہاول پورپولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔بہاول پورپولیس نے جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات اور جانفشانی سے کام کرتے ہوئے پچھلے 07 روز میں سماج دشمن عناصر ، مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران کے علاوہ درجنوں ملزمان کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کیٹگری اے کے03اور بی کے71سمیت 74مجرمان اشتہاری اور کیٹگری بی کے 11عدالتی مفروران کو بھی گرفتارکرلیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کے دوران ملزمان سے 70530 گرام چرس،10400گرام افیون، 1054لیٹردیسی شراب ، 50لیٹر لہن اور03چالو بھٹیاں برآمدکرلیں۔ غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان سے 15عددپسٹل30 بور، 02 عدد کلاشنکوف اوردرجنوں روند برآمدرکرلیے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج بھی کرلیے۔ڈی پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ اورسروسز کے ساتھ ساتھ پولیس کی اولین ڈیوٹی جرائم کا خاتمہ بھی ہے اور بہاول پورکو کرائم فری و پرامن بنانے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کارلایاجارہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ عوام کی خدمت اورحفاظت کواولین فرض سمجھ کر نبھائیں،میں ہر قدم پر اپنی فورس ،بہاول پورکی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ہوں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

****************************

 

 

ڈسٹرکٹ پعلیس آفس/شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(778)
08.12.2022
بہاولپور() سب انسپکٹر غلام رسول بھٹی کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی، ترقی پانے والے آفیسر کے اعزاز میں ڈی پی او آفس میں تقریب کا انعقاد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان زاہد  کے ہمراہ انسپکٹر کے عہدہ پر پرموٹ ہونے پر غلام رسول بھٹی کو بیجز لگائے۔ ڈی پی او کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار
 بہاول پور ( ) تفصیل کے مطابق سب انسپکٹر غلام رسول بھٹی کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے پر ڈی پی او آفس میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی پی او عبادت نثار بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، تقریب میں ایس پی انوسٹیگشن ارسلان زاہد سمیت تمام ایس ڈی پی اوز بھی شریک ہوئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان زاہد کے ہمراہ انسپکٹر کے عہدہ پر پرموٹ ہونے پر غلام رسول بھٹی کو ڈی پی او آفس میں بیجز لگائے ۔ ڈی پی او نے  پر موٹ ہونے پر غلام رسول بھٹی کو ترقی ملنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی نئی جائے تعیناتی پر کامیابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے کہا کہ محکمہ محنت، ایمانداری اور جانفشانی سے کام کرتے ہیں۔ ترقیوں سے پولیس فورس میں آفیسران اور ملازمان کا مورال بلند ہوتا ہے۔
ترجمان پولیس بہاولپور

*************************************

image