ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(781)
10-12-2021
بہاول پور()ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کمپئین میں بہاولپورپولیس کی منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری۔ متعدد ملزمان گرفتار335لیٹرشراب اورناجائز اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا،ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ سمہ سٹہ، خیرپور ٹامیوالی ، سٹی حاصلپور اور صدر حاسلپور نے ملزمان کوعابد، مشتاق ، عرفان رحمانی اور شاہد گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے04 عدد پسٹل30 بور برآمدکرلیے،شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ عباس نگر، سمہ سٹہ ، مسافر خانہ ، سٹی احمدپورشرقیہ، دھوڑ کوٹ ، نوشہرہ جدید اور سٹی یزمان نے ملزمان ذیشان ، عابد، غفور، سجاد، مختار، مشتاق، حبیب اور ذیشان کوگرفتارکرلیا جن کے قبضہ سے335 لیٹر دیسی شراب اور 02بوتلیں ولائتی شراب برآمدکرلی۔تھانہ عباس نگر اور سٹی حاصلپورپولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان دلشاد اور جاوید کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 850گرام چرس برآمد کرلی، ۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی اوعبادت نثارنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(782)
10-12-2021
بہاولپور()ڈی پی او عبادت نثار کی طرف سے ضلع میں کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے مختلف مقامات کے علاوہ خارجی اورداخلی راستوں پرمؤثرسنیپ چیکنگ کے احکامات جاری،داخلی وخارجی راستوں پرجدید ٹیکنالوجی کے رجحانات کے تحت سنیپ چیکنگ کی جائے تو جرائم پیشہ عناصر کی ضلع میں آمدورفت نہیں ہو سکتی،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنیپ چیکنگ قانون شکنی کی عملی مانیٹرنگ کی پہلی نتیجہ خیز سیڑھی اورایک بڑاقانونی ہتھیارہے،سنیپ چیکنگ کو اگر اس کی روح کے مطابق عمل میں لایا جائے تو اس کے مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اور بہت سے جرائم کا قبل از وقت انسداد کیا جا سکتا ہے،ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے ضلع کے مختلف مقامات کے علاوہ ضلع کے خارجی اورداخلی راستوں پر مؤثرسنیپ چیکنگ کی ہدایات جاری کیں،سنیپ چیکنگ کرنے والے افسران اگر ماہرانہ انداز میں یہ کام کریں تو ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں سے نا کوئی قانون شکن ضلع میں آ سکتا ہے اور نا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ مال مویشی چوری، ناجائزاسلحہ اورمنشیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ضلع کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ انتہائی اہم ہوتے ہیں،اگر سستی،لاپرواہی اورغفلت نا برتی جائے تو مؤثر سنیپ چیکنگ سے جرائم پیشہ عناصر،گینگز بھی پکڑے جا سکتے ہیں جبکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ کی ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل وحمل روک کر معاشر ے کومعاشرتی بدامنی سے بچایا جا سکتا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************
image