PRESS RELEASE DATE 11.12.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(783)
11-12-2022 
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پرمسیحی عبادت گاہوں پرہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا،مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پراتوارکے روزہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی اوعبادت نثارنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

********************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(784)
11-12-2021
بہاول پور()ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کمپئین میں بہاولپورپولیس کی منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گذشتہ 03روز میںکریک ڈائون۔ متعدد ملزمان گرفتار650لیٹرشراب، 04کلوسے زائدچرس،1200گرام بھنگ اورناجائز اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا،ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ صدر احمدپورشرقیہ، نوشہرہ جدید، ہیڈراجکاں، سمہ سٹہ، خیرپور ٹامیوالی ، سٹی حاصلپور، صدر حاسلپور اور صدر بہاولپور نے 07ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے06 عدد پسٹل30 بور اور 01عدد رپیٹر12 بور برآمدکرلیا،شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ صدر احمدپورشرقیہ، نوشہرہ جدید، ہیڈراجکاں، سمہ سٹہ، خیرپور ٹامیوالی ، سٹی حاصلپور، صدر حاسلپور اور صدر بہاولپور نے14 ملزمان کوگرفتارکرلیا جن کے قبضہ سے650 لیٹر دیسی شراب، 54لیٹر لہن معہ 02چالوبھٹیاں اور 06بوتلیں ولائتی شراب برآمدکرلی۔تھانہ مسافرخانہ، سمہ سٹہ، صدر بہاولپور، عباس نگر اور سٹی حاصلپورپولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 06ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4050گرام چرس  اور 1200گرام بھنگ برآمد کرلی، ۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی اوعبادت نثارنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس

************************* 

image