ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(784)
12-12-2022
بہاول پور()ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارائیاںجاری، بہاولپورپولیس کی گذشتہ 02 روز میں منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف مختلف کارروائیاں۔ 44 ملزمان گرفتار،02کلوکے قریب چرس،500لیٹر کے قریب شراب اورناجائز اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا،ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس بغدادالجدید، عباسنگر، سمہ سٹہ ، صدر احمدپورشرقیہ، چنی گوٹھ، اوچ شریف، نوشہرہ جدیددھوڑکوٹ اور قائم پورنے ملزمان نیاز، آصف ، نوید ،نیاز خان، افتخار، عرفان، طارق، رضوان،آصف اور دلدار کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے08 عدد پسٹل30 بوراور02عدد ریوالور 32بور برآمدکرلیے،شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ سول لائنز، کوتوالی، بغداد الجدید، مسافر خانہ، سٹی یزمان، عنائتی ، خیرپورٹامیوالی، سٹی حاصلپور اور صدر حاصلپورنے ملزمان شاکر بلوچ، صفدرمسیح ، عمیر، موہن رام، احسان الحق، اللہ بخش، مظہرخان، حمید، مظہرعباس اور آصف کوگرفتارکرلیا جن کے قبضہ سے495 لیٹر شراب ولہن معہ 02چالو بھٹیاںبرآمدکرلیں۔ پولیس کوتوالی ، سٹی احمدپور شرقیہ، کینٹ ، چنی گوٹھ اور اوچ شریف نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان حمید ، وقاص، ناظم اور میر محمدخان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1950گرام چرس اور 300گرام افیون برآمد کرلی، جبکہ تھانہ سٹی حاصلپور پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم اور جوئے کا سامان برآمد کرلیااسی طرح تھانہ ڈراور اور قائمپورپولیس نے سائونڈ ایکٹ کی خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 14ملزمان کو گرفتار کرکے پابندسلاسل کردیا۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی اوعبادت نثارنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(785)
12.12.2022
بہاول پور) ( عوام الناس کو میڈیکو لیگل سروسز کی فراہمی کے لئے ضلعی سطح پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور ہر تحصیل کی سطح پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں پولیس خدمت کاونٹرز کی سروسز جاری ۔بہاولپور پولیس کی جانب سے پولیس خدمت کاونٹرزپردسمبر 2022کے پہلے عشرے میں کل 123 میڈیکو لیگل سرٹیفیکٹ بنائے گئے جس میں عوام الناس کو معاونت فراہم کی گئی۔بہاولپور پولیس کی طرف سے شہریوں کو میڈیکل لیگل سروسز کی فراہمی میں معاونت فراہم کرنا ہمارا فرض ہے تا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی میعاری میڈیکولیگل سروسز کی پالیسی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں بہاولپور پولیس کی طرف سے شہریوں کو میعاری میڈیکو لیگل سروسز کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے لئے ضلعی سطح پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور ہر تحصیل کی سطح پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں پولیس خدمت کاونٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ پولیسخدمت کاونٹرکے زریعے متاثرہ شخص / مضروب کو تھانہ کے بجائے براہ راست ہسپتال لے جا کر میڈیکل سہولت فراہم کی جاتی ہے اور ڈاکڑوں کے معائنے کے بعد ،میڈیکل سرٹیفیکٹ بنائے جاتے ہیں ۔گذشتہ 10روز میں پولیس خدمت کاونٹرز کی براہ راست معاونت سے123 میڈیکو لیگل سرٹیفیکٹ بنائے گئے ، جس میں 91 مرد حضرات اور32خواتین مستفید ہوئے۔اس سلسلہ میں ضلعی فوکل پرسن ڈسٹرکٹ میڈیکو لیگل پولیس صفدر بھٹی اور انکی ٹیم 24 گھنٹے سروسز کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہیں جو کرپشن سے پاک ، شفاف، بااخلاق اوربہترین ماحول میں باکردار ٹیم اپنے فرائض کی انجام دے رہی ہیں ۔خواتین کے لئے لیڈ ی پولیس کا عملہ بھی ہمہ وقت موجود ہوتا ہے جوکسی بھی ایمر جنسی یا حادثہ کی صورت میں ریسکیو1122 سے مسلسل رابطے میںرہتے ہیں۔ متاثرہ شخص کی فوری طور پر رہنمائی کرتے ہوئے مضروب یا متاثرہ خاتون / مرد فوری طورپر طبی امداد و معائنہ کراتے ہیں۔ ایم ایل سی کی تکمیل کے لئے فوری طور پر ڈاکٹرز/ میڈیکل اسٹاف کے عملے سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور ایم ایل سی کی تکمیل کے بعد متعلقہ تفتیشی آفیسر کوفوری طور پر آگاہ کرتے ہیں جو کہ مقدمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ پولیسخدمت کاونٹر ڈی پی او بہاول پور کے براہ راست نگرانی میں ہوتا ہے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام الناس کو معاری سروسز کی فراہمی کے لئے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔ میڈیکل لیگل سرٹیفیکٹ کے حصول کے لئے پولیس خدمت کاونٹر کا قیام معیاری سروسز کی فراہمی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************
image