ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(791)
15-12-2021
بہاول پور()ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم میں بہاولپورپولیس کی منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گذشتہ 03روز میںکریک ڈائون۔ متعدد ملزمان گرفتار1024لیٹرشراب، لہن معہ02چالوبھٹیاں، 05کلو سے زائد چرس اورناجائز اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا،ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس بغداد الجدید، صدر یزمان اور چنی گوٹھ پولیس نے ملزمان کاشف، علی حمزہ، حافظ عمر، عدنان ، اکرم اور وسیم کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے06 عدد پسٹل30 بور اور 01عدد ریوالور32 بور برآمدکرلیا،شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ کینٹ، عباسنگر، دھوڑکوٹ ،سول لائنز، صدر حاصلپور، عنائتی اور سٹی حاصلپور نے ملزمان عبداللہ، اشرف، وسیم ،عمران، مشتاق، کاشف، اقبال، عدیل اور احمد کوگرفتارکرلیا جن کے قبضہ سے624 لیٹر دیسی شراب،400لیٹر لہن معہ 02چالوبھٹیاں اور64بوتلیں ولائتی شراب برآمدکرلیں۔تھانہ کینٹ ، نوشہرہ، سٹی یزمان ، ڈیراور، کوتوالی اور صدر بہاولپور نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے نعیم ، قاسم ، عدنان، صادق ،اعظم اور نعیم ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5130گرام چرس برآمد کرلی، ۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی اوعبادت نثارنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(792)
15-12-2021
بہاول پور( ) ایس آئی حشمت علی شہید پولیس ڈرائیونگ سکول یزمان کے مارننگ وایوننگ موٹرسائیکل/موٹرکار کے بیج نمبر06 اور ایل ٹی وی کے بیج نمبر 03 کی ٹریننگ مکمل،اسٹوڈنٹس میں اچیومنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع یاافراد ہمیشہ کے لیے معذور ہوجاتے ہیں،اسکو ل میں مہلک حادثات سے بچائوکے حوالے سے بہترین تربیت اور شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا تی ہے-ڈی پی او عبادت نثار
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پورمیں بھی شہریوں کو بہترین تربیت/ ٹریفک سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ایس آئی حشمت علی شہید پولیس ڈرائیونگ سکول یزمان کام کررہاہے۔جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل / موٹرکارکے علاوہ ایل ٹی وی ڈرائیونگ کی بہترین تربیت دی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں 93سے زائد کامیاب سٹوڈنٹس کی ٹریننگ مکمل کرنے پر اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے،ڈرائیونگ اسکول کے اسٹاف نے بہترین انداز میں اسٹوڈنٹس کو ڈرائیونگ کی تربیت دی، دوہفتہ پر مشتمل ٹریننگ کے پانچویںبیج کے اسٹوڈنٹس کی ٹریننگ مکمل کرنے پر تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے انچارج یزمان ڈرائیونگ سکول جاوید علی اے ایس آئی نے کامیاب سٹوڈنٹس میں اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے،ڈرائیونگ اسکول کے اسٹاف نے بہترین انداز میں اسٹوڈنٹس کو ڈرائیونگ کی تربیت دی،دوہفتے کی ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کو ٹریننگ اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے میں مصروف روڑز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت ان کے اعتماد میں اضافہ ہو۔کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ کا انعقادکیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس،پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں۔ ڈی پی اوعبادت نثارنے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے،آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/جاری کیے جاتے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچائو کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(793)
15.12.2022
بہاولپور()ڈی پی او عبادت نثارنے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات کی تکمیل کیلئے سخت ہدایات، تکمیل شدہ مقدمات کو فوری طور پر عدالت بھجوائے جانے اورزیر تکمیل مقدمات کو یکسوکرنے کے احکامات، انصاف میں تاخیر انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔ ڈی پی او۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی مقدمات کو متعینہ وقت میں تکمیل کرنے کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات کی تکمیل کیلئے سخت ہدایات جاری کیں۔نیز تکمیل شدہ مقدمات کو فوری طورپر عدالت بھجوائے جانے اور زیرتکمیل مقدمات کو یکسوکرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ 3 مہینے سے زیادہ عرصے سے پینڈنگ مقدمات کو دی گئی ڈیڈ لائن سے پہلے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مکمل کیا جائے۔ عدم گرفتار ملزمان، اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروران کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اسی طرح ایسے مقدمات جو کہ تکمیل ہو چکے ہیں ان کو ہر صورت فوری طور پر عدالت بھجوایا جائے تاکہ ان پر کیس ٹرائل شروع ہو سکے۔ ڈی پی او کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر پراگرس چیک کرنے کا طریقہ کار واضع کیا گیا۔ ڈی پی اوعبادت نثار نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اولین مقصد شہریوں کو بروقت انصاف مہیا کرنا ہے۔ کیونکہ انصاف میں تاخیر انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔ لہذا تمام افسران ان ہدایات پر من و عن عمل کریں۔ سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
******************************************
image