ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(794)
16-12-2022
بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوں کے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ، ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوکی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوزنے اپنے تھانہ جات کی حدودمیںجمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداوراما م بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورافسران واہلکاران کوچیک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی اوعبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجودہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اورالرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***************************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(795)
16-12-2022
بہاول پور) ( بہاولپور پولیس کی طرف سے شہریوں کو میعاری سروسز کی فراہمی کا سلسلہ مزید وسیع کردیا گیا۔ڈی ایس پی نوید اکرام شہید ڈرائیونگ اسکول خیر پورٹامیوالی کے مارننگ وایوننگ موٹرسائیکل/موٹرکار کے پہلے 04 بیج کی ٹریننگ مکمل جبکہ ایل ٹی وی بیج نمبر 02کی ٹریننگ مکمل اور تیسرے پیج کی ٹریننگ جاری ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع یاافراد ہمیشہ کے لیے معذور ہوجاتے ہیں،اسکو ل میں مہلک حادثات سے بچائوکے حوالے سے بہترین تربیت اور شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا تی ہے-ڈی پی او عبادت نثار
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پورمیں بھی شہریوں کو بہترین تربیت/ ٹریفک سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ڈی ایس پی نوید اکرام شہید ڈرائیونگ اسکول خیر پورٹامیوالی کام کررہاہے۔جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل / موٹرکارکے علاوہ ایل ٹی وی ڈرائیوننگ کی بہترین تربیت دی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں 56سے زائد کامیاب سٹوڈنٹس کی ٹریننگ مکمل کرنے پر اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے،ڈرائیونگ اسکول کے اسٹاف نے بہترین انداز میں اسٹوڈنٹس کو ڈرائیونگ کی تربیت دی،دوہفتے کی ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کو ٹریننگ اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے میں مصروف روڑز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت ان کے اعتماد میں اضافہ ہو۔کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ کا انعقادکیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس،پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں۔ جبکہ کورس کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل اسٹوڈنٹس کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر عباس اختر نے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔ ڈی پی اوعبادت نثارنے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے،آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/جاری کیے جاتے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچائو کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*************************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(796)
16.12.2022
بہاول پور) ( عوام الناس کو میڈیکو لیگل سروسز کی فراہمی کے لئے ضلعی سطح پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور ہر تحصیل کی سطح پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں پولیس خدمت کاونٹرز کا قیام ۔بہاولپور پولیس کی جانب سے سال 2021-22 کی پولیس خدمت کاونٹرزکی کارگردگی رپورٹ شائع کر دی گئی۔گزشتہ 02سال میں ضلع بھر میں 7692میڈیکو لیگل سرٹیفیکٹ بنائے گئے جبکہ سال رواں میں 30نومبر تک 3993میڈیکو لیگل سرٹیفیکٹ جاری کئے گئے جس میں عوام الناس کو معاونت فراہم کی گئی۔بہاولپور پولیس کی طرف سے شہریوں کو میڈیکل لیگل سروسز کی فراہمی میں معاونت فراہم کرنا ہمارا فرض ہے تا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی میعاری میڈیکولیگل سروسز کی پالیسی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں بہاولپور پولیس کی طرف سے شہریوں کو میعاری میڈیکو لیگل سروسز کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے لئے ضلعی سطح پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور ہر تحصیل کی سطح پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں پولیس خدمت کاونٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ پولیسخدمت کاونٹرکے زریعے متاثرہ شخص / مضروب کو تھانہ کے بجائے براہ راست ہسپتال لے جا کر میڈیکل سہولت فراہم کی جاتی ہے اور ڈاکڑوں کے معائنے کے بعد ،میڈیکل سرٹیفیکٹ بنائے جاتے ہیں ۔گزشتہ 02سال میں ضلع بھر میں 7692میڈیکو لیگل سرٹیفیکٹ بنائے گئے جبکہ سال رواں میں 30نومبر تک 3993میڈیکو لیگل سرٹیفیکٹ جاری کئے گئے ، جس میںسال رواں میں2965 مرد حضرات اور1028خواتین مستفید ہوئیں۔اس سلسلہ میں ضلعی فوکل پرسن ڈسٹرکٹ میڈیکو لیگل پولیس صفدر بھٹی اور انکی ٹیم 24 گھنٹے سروسز کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ متاثرہ شخص کی فوری طور پر رہنمائی کرتے ہوئے مضروب یا متاثرہ خاتون / مرد فوری طورپر طبی امداد و معائنہ کراتے ہیں۔ ایم ایل سی کی تکمیل کے لئے فوری طور پر ڈاکٹرز/ میڈیکل اسٹاف کے عملے سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اورایم ایل سی کی تکمیل کے بعد متعلقہ تفتیشی آفیسر کوفوری طور پر آگاہ کرتے ہیں جو کہ مقدمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ پولیسخدمت کاونٹر ڈی پی او بہاول پور کے براہ راست نگرانی میں ہوتا ہے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام الناس کو معاری سروسز کی فراہمی کے لئے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔ میڈیکل لیگل سرٹیفیکٹ کے حصول کے لئے پولیس خدمت کاونٹر کا قیام معیاری سروسز کی فراہمی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
image