PRESS RELEASE DATE 18.12.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(800)
18-12-2022
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پرمسیحی عبادت گاہوں پرہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا،مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پراتوارکے روزہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی اوعبادت نثارنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

*************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(801)
18-12-2022
بہاول پور() نواز بگا شہید پولیس ڈرائیونگ سکول حاصل پور کے مارننگ وایوننگ کے موٹرسائیکل/ موٹرکاراور جیپ کے بیج نمبر 07کی ٹریننگ مکمل ,اسٹوڈنٹس میں اچیومنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت اور شہریوںکوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے ،ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پور میں بھی شہریوں کو بہترین تربیت دینے کے لیے نواز بگا شہید پولیس ڈرائیونگ سکول حاصل پور   کا قیام عمل میں لایا گیاہے، جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل/موٹرکار کے علاوہ ایل ٹی وی کی بہترین تربیت دی جا رہی ہے، اس سلسلہ میں دوہفتہ مشتمل ٹریننگ کے موٹرسائیکل/موٹرکاراور جیپ کے بیج  نمبر07 کی ٹریننگ مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس کے لیے تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے ۔ اب تک93 امیدواران سرٹیفیکیٹ حاصل کر چکے ہیں۔ بیج  نمبر08 کی  ٹریننگ شروع کردی گئی ہے۔ ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کو پہلے اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے میں مصروف روڑز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت اعتماد میں اضافہ ہو اور کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ لیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس، پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں، اچھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو اچیومنٹ سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں۔دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی کے حامل اسٹوڈنٹس کو انچارج ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول نے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے،ڈی پی او عبادت نثار نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے،آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/ جاری کیے جاتے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے،لائسنس ایشو کرنے میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جا رہا ہے، ٹریفک اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزید عوام کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائیں اور تربیتی سیمینار بھی منعقد کئے جائیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

*************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(802)
18-12-2022
بہاول پور()پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گذشتہ 15روز کی کارکردگی ، 196 اشتہاریوں سمیت346 ملزمان گرفتار،بھاری مقدارمیں منشیات اورغیرقانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج ۔ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیاہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا، ڈی پی ا وعبادت نثار ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کے احکامات کی روشنی میں بہاول پورپولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے دائو پرلگی رقم،منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔تھانہ صدر احمدپورشرقیہ، سٹی حاصلپور اور عنائتی پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے18ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دائو پرلگی ہوئی لاکھوں روپے اورجواء کا سامان برآمدکرلیا۔ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کو60ملزمان کوگرفتارکرکے قبضہ سے2939 لیٹر دیسی شراب ، 954لیٹر لہن معہ 08چالو بھٹیاںبرآمدکرلیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں30ملزمان کو گرفتار کر کے 80150گرام چرس ، 8400گرام افیون، 1200گرام بھنگ اور 30گرام آئس برآمد کر لی۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے42 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 36عددپسٹل30بور،02عددکلاشنکوف، 01رپیٹر اور 03ریوالور32بور برآمدکرلیے۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے کیٹگری ''A'' کے20اور ''B'' کے176سمیت196 مجرم اشتہاریوںکوبھی گرفتار کرکے چالان عدالت کیاگیا ۔تھانہ سمہ سٹہ ، اوچ شریف اور بغداد الجدید پولیس نے پکار 15پر جھوٹی اطلاعات دینے پر 03ملزمان کو  اور سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ سول لائنز ، سٹی حاصلپور، قائمپور اور ڈیرواور نے 04مقدمات درج کرکے 06ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ تھانہ سٹی حاصلپور نے قحبہ خانہ پر کاروائی کرتے ہوئے07ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔ گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع میںجرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس

 

image