ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(803)
19-12-2022
بہاول پور()ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کمپئین میں بہاولپورپولیس کی گزشتہ 02 روزمیںمنشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف مختلف کارروائیاں،متعددملزمان گرفتار، قبضہ سے02 کلوسے زائد چرس و 620لیٹر دیسی شراب و لہن معہ چالوبھٹی اور 03عدد پسٹل 30بور اور 01کلاشنکوف12بوربرآمد ،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق یڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی کمپئین پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی سر براہی میں اور تمام ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی تمام ایس ایچ اوز نے ضلع بہاولپورمیں منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈان جاری۔ بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ تھانہ سمہ سٹہ اور صدراحمدپور شرقیہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان سجاول اور عبدالجبار کو گرفتارکرکے قبضہ سے02کلوسے زائد چرس برآمدکرلی۔ تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ، اوچ شریف، دھوڑکوٹ ، کینٹ اور ڈیراورنے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان اظہر، پرویز، عبدلکریم راشد، عباس، یسین ، مالک اور پرویزکو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے520 لیٹر دیسی شراب100 لیٹر لہن و چالو بھٹی برآمد کر لی۔تھانہ دھوڑکوٹ، قائمپور، سول لائنزاور صدر احمدپورشرقیہ پولیس نے اسلحہ نا جائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان نزیر،اکرام، آصف اور عمران کو گرفتار کر کے قبضہ سے03 عدد پسٹل 30 بور اور 01عدد کاربین 12بور برآمد کرلیا۔جنکہ تھانہ اچ شریف پولیس نے قماربازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 06جواریوں کو گرفتار کرلیااورپنجاب سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ملزم ندیم کو گرفتار کرلیا۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریںتاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
****************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(804)
19-12-2022
بہاولپور( ) پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی برانچ کی طرف سے ماہ دسمبر 2022 کے پہلے 15روز میں ای گیجٹ ایپ کی مدد سے چوری اور چھیننے گئے لاکھوں روپے مالیت کے62 موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کوقانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانا ہمارا عزم ہے۔ڈی پی او عبادت نثار
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔ماہ دسمبر 2022کے پہلے 15روز میں بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کے 62موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے ۔پنجاب پولیس کے ای گیجٹ ایپ کا استعمال موثر ثابت ہورہا ہے ۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے مفت ڈان کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا یا علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جو کہ معاشرے میں پولیس کے وقار کو مزید بلند کر رہا ہے
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
image