PRESS RELEASE DATE 20.12.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(805)
20-12-2022
بہاولپور()ڈسٹرکٹ پولیس لائن بہاولپور میں منشیات کے عادی افراد کے لیے بحالی مرکز کاقیام،  صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے  جہاں منشیات کی خرید و فرخت میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے وہیں منشیات کے عادی افراد کو اس لعنت سے چھٹکارا دلانا انتہائی ضروری ہے،  منشیات سے پاک معاشرے کا قیام ہمار اعزم ہے اور یہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈی پی او عبادت نثار
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس لائن بہاولپور میں نشے کے عادی افراد کے لئے ڈرگز ری ہیبی لی ٹیشن سنٹر کے نام سے بحالی مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو مستند ڈاکٹرز کی زیر نگرانی دن رات مصروف عمل ہے۔قیام سے لے کر اب تک   بحالی مرکزمیں مجموعی طور پر 70 سے زائد مریضوں کو داخل کیا کیا گیا جن میں سے 50سے زائدمریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ ا س وقت 20مریض زیر علاج ہیں جو بتدریج صحت یاب ہو رہے ہیں۔ نشے کے عادی افراد مناسب دیکھ بھال اور ذہنی تربیت کی بدولت نشے جیسی لعنت سے چھٹکارا پا کر معاشرے کے ذمہ دار شہری بن جائینگے۔  ڈسڑکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے  اپنے پیغام میں کہاکہ بحالی مرکزمیں علاج کیلیے داخل ہونے والے نشے کے عادی افراد کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آئے گی بلکہ ان افراد کی باقاعدہ اور صحیح طرح سے خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ وہ جلد نشے کی لعنت سے پاک ہو کر دوبارہ معاشرے کے لئے ذمہ دار شہری بن سکیں۔ اس بحالی مرکز میں مستحق افراد کے لئے تمام سہولیات بلا قیمت میسر ہوں گی۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ منشیات کی روک تھام کیلیے بہاولپور پولیس تمام تر اقدامات اٹھارہی ہے لیکن پولیس کے ساتھ ساتھ یہ ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس اہم فریضے میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ منشیات اور دوسرے نشہ آور چیزوں کو معاشرے میں جڑ سے اکھاڑنے کیلیے ضروری ہے کہ عوام بھی منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ منشیات کی لعنت میں مبتلا افراد کو اس لعنت سے باہر نکلنے اور انہیں معاشرتی دھارے میں واپس لانا ہم سب کی سماجی ذمہ داری بنتی ہے۔ ان لوگوں کا باقاعدہ علاج جاری ہے ۔صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے بھاولپور پولیس اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے جس میں پولیس کا ہر سینئیر و جونئیر آفیسر دن رات مصروف عمل ہے۔ 
ترجمان بھاولپور پولیس

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(806)
20-12-2022
بہاولپور()پولیس کی جانب سے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے مشکوک اشخاص و گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری، گذشتہ 15روز میں ہزاروں مشکوک لوگوں کو چیک کیا جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 30مجرمان اشتہاری اورعدالتی مفروران کو گرفتارکرلیاگیا۔ جبکہ مشکوک گاڑیوں کو چیکنگ کے دوران پولیس کو مطلوب  40گاڑیاں اور موٹرسائیکل کا سراغ لگایا گیاجدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کی جا رہی ہے۔ جرائم سے پاک معاشرہ ہمارا عزم ہے، ڈی پی او عبادت نثار
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔ماہ دسمبر کے پہلے 15روز میں بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ کا جاری رکھا ہوا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک افراد ، مشکوک گاڑیوں کی چیک جاری ہے ، دوران چیکنگ مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے30مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان جو دیگر صوبہ جات کو مطلوب تھے کو گرفتارکرلیا۔ جبکہ مشکوک گاڑیوں کو چیکنگ کے دوران 40 مطلوب گاڑیاں اور موٹرسائیکل کا سراغ لگایا گیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے تمام ایس ایچ اور کو اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے پر زور دیا۔ کرائم کی شرح پر ہر صورت قابو پانے اور ملزمان کو ٹریس کرنے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ۔ تاکہ علاقہ میں امن و امان کی فضا برقرار رہے۔ پرانے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تھانہ کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے کر ان مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ علاقے کو منشیات سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور منشیات فروشوں کی گرفتاری کو یقینی بنائے تاکہ نوجوان نسل محفوظ ہاتھوں میں پروان چڑھے۔ جبکہ تفتیشی اسٹاف کو ملزمان کو بہترین تفتیشی طریقہ کار کے ساتھ سائنسی و تکنیکی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ جات میں آنے والے سائلین کو خوش اخلاقی سے پیش آنے سمیت بر ممکن قانونی معاونت فراہم کرنے اور لوگوں کے مسائل کے حل کرنے پر زور دیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس

******************************

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(807)
20-12-2022
بہاول پور()ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کمپئین میں بہاولپورپولیس کی گزشتہ 02 روزمیںمنشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف مختلف کارروائیاں،خاتون منشیات فروش سمیت 26ملزمان گرفتار، قبضہ سے 01 کلوسے زائد چرس و 130لیٹر دیسی شراب اور 08عدد پسٹل 30بور اور 01رائفل 44بور برآمد ،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق یڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی کمپئین پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی سر براہی میں اور تمام ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی تمام ایس ایچ اوز نے ضلع بہاولپورمیں منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈان جاری۔ بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ تھانہ سول لائنز پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ جمیلہ بی بی کو گرفتارکرکے قبضہ سے01کلو200 گرام چرس برآمدکرلی۔ تھانہ قائمپور، ڈیرہ نواب صاحب کینٹ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان ذیشان، مالک اور پرویز کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے130 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔تھانہ صدر احمدپورشرقیہ، اوچ شریف، نوشہرہ جدید، سٹی یزمان، سول لائنز اور عباسنگر پولیس نے اسلحہ نا جائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان غلام محمد، راشد ، واجد، عمران، شعیب ، اکرم اور آصف کو گرفتار کر کے قبضہ سے08 عدد پسٹل 30 بور اور 01عدد رائفل 44بور برآمد کرلیا۔جبکہ تھانہ سٹی یزمان اور اوچ شریف پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 13ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائوپر لگی رقم اور جوائے کا سامان برآمد کرلیا۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریںتاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

******************************

image