PRESS RELEASE DATE 21.12.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(808)
21.12.2022
بہاولپور() ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی صدارت میں کرسمس تہوار اور نیوائیرکے حوالے سے ضلع بھر کے چرچ ہائے کے منتظمین سے میٹنگ،کرسمس اور نیوائیرکے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں،کرسمس اور نیو ائیر کے موقع پرقیام امن یقینی بنانے کے لیے منتظمین چرچ ہائے اور سول سوسائٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،ڈی پی او
تفصیل کے مطابق پولیس لائنز مئیٹنگ روم میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی زیرصدارت منتظمین چرچ ہائے کے ساتھ میٹنگ منعقد کی گئی جس میں کرسمس اور نیو ائیرنائٹ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے چرچز کے منتظمین سے کرسمس  پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کمیٹی روم میں میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے کیونکہ پاکستان میں رہنے والا کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والا ہو وہ پہلے پاکستانی ہے اور ڈسٹرکٹ پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کارلا تے ہوئے عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی کی آبادیوں کا سرچ آپریشن کروایا جائے گا جس میں آپ لوگوں کا تعاون درکا رہوگا تاکہ کرسمس  کے موقع پر سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کو بہتر بنایا جاسکے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ کرسمس کے موقع پر چرچز کی سیکورٹی کے لیے چاردیواری پر خار دار تاریں سی سی ٹی وی کیمرے واک تھرو گیٹ میٹل ڈیٹیکٹربیرئیرز اور وینٹیج پوائنٹ بنائیں جائیں اور پارکنگ کا بندوبست چرچ سے کم از کم 200میٹر دور رکھا جائے تاکہ کو ئی شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔ڈی پی او نے منتظمین چرچز سے اپیل کی کہ وہ اپنی عبادات کو دئیے گئے شیڈول کے مطابق مکمل کروائیں تاکہ سیکورٹی پلان جاری کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے ۔ اور میں خو د بھی اس روز چرچز کے سیکورٹی انتظامات کو چیک کرونگا۔ڈی پی اونے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ 25 دسمبر کو عام تعطیل اورکرسمس تہوار کو مدنظررکھتے ہوئے تفریحی مقامات خاص طورپرچڑیا گھر،نیشنل پارک لال سوہانرا،SSورلڈ اوردیگر پبلک مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات کوبھی یقینی بنائیں گے اوراپنے اپنے علاقہ میں ایسے مقامات کووقتافوقتا چیک بھی کریں گے ۔کرسمس تہوار کے موقع پر عبادات کے دوران پولیس کی گشت کنا ں گاڑیاں چرچز کے ارد گرد سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے گشت کو جاری رکھیں گی۔ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک کا ڈیوٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران اقلیتی عبادت گاہوں کی ارد گر د گشت کو بھی یقینی بنائیں، کسی بھی مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ اوراقلیتی عبادت گاہوں کے اردگرد رہنے والے غیر متعلقہ افراد پر بھی نظر رکھیں، اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔میٹنگ کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور امن کے لیے دعا کروائی گئی۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(809)
21.12.2022
بہاول پور() پولیس تھانہ بغداد الجدید کی شراب فروشی کے خلاف بڑی کاروائی، ملزم گرفتار،50بوتلیں ولائتی شراب برآمد ،مقدمہ درج، منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جا رہاہے، بہاول پورکو منشیات سے ہرصورت پاک کیا جائے گا۔ڈی پی او عبادت نثار
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی ہدایت پر اے ایس پی سٹی سرکل ڈاکٹر عزیر احمد اور ایس ایچ او تھانہ بغداد الجدید کی سربراہی میں پولیس ٹیمز نے منشیات فروشی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے بھر پور آپریشن کا آغاز کیا۔ اے ایس آئی محمد ریاض کی ٹیم نے انسدادِ منشیات فروشی کی اس مہم کے سلسلے میں ملزمان سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ مستند معلومات ملیں کہ شراب سپلائی کرنے والا ملزم  عمردراز سکنہ موسی کالونی اپنے گھر سے ملحقہ بیٹھک نما کمرہ میں ولائتی شراب فروخت کررہا ہے۔پولیس تھانہ بغداد الجدید نے ریڈ کر کے ملزم عمردرازکو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے  پلاسٹک تھیلا برنگ سبز جس میں50عدد ولائتی شراب بوتلیں برآمد ہوئیں۔ تھانہ بغداد الجدیدپولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

image