PRESS RELEASE DATE 22.12.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(810)
22-12-2022
بہاول پور()ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم میں بہاولپورپولیس کی گزشتہ 02 روزمیںمنشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف مختلف کارروائیاں،20ملزمان گرفتار، قبضہ سے 02 کلوسے زائد چرس و 494لیٹر دیسی شراب اور50 عدد ولائیتی بوتلیںاور 05عدد پسٹل 30بور اور 01ریوالور32بور برآمد ،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی کمپئین پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی سر براہی میں اور تمام ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی تمام ایس ایچ اوز نے ضلع بہاولپورمیں منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈان جاری۔ بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ تھانہ کینٹ،صدر بہاولپور،سٹی احمد پور شرقیہ اور سٹی یزمان پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے05عدد ملزمان کو گرفتارکرکے قبضہ سے02کلو330 گرام چرس برآمدکرلی۔ تھانہ بغدادالجدید،ڈیرہ نواب صاحب،سٹی حاصلپور،سمہ سٹہ اور عنائیتی پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 09عددملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے494 لیٹر دیسی شراب و50بوتلیںولائیتی شراب اور چالو بھٹی برآمد کر لی۔تھانہ سول لائنز،مسافر خانہ،سٹی یزمان اور سٹی احمدپور پولیس نے اسلحہ نا جائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06عدد ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے05 عدد پسٹل 30 بور اور 01عدد ریوالور 32بور برآمد کرلیا۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریںتاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

***********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(811)
22.12.2022
بہاولپور() ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی صدارت میں کرسمس تہوار اور نیوائیرکے حوالے سے ضلع بھر کے ا یس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز  کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد ،میٹنگ کے دوران کرسمس اور نیوائیرکے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے بارے میں جائزہ لیا گیا،معاشرہ میں قیام امن یقینی بنانے کے لیے بہاولپور پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،تمام پولیس آفسران پر بھاری ذمہ داری  عائد ہوتی ہے کہ وہ کرسمس اور نیو ایئر کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا پیشگی جائزہ لیں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں تا کہ اس تہوار کے موقع پر کوئی نا خوش گوار واقع رونما نا ہو سکے، ڈی پی او
تفصیل کے مطابق پولیس لائنز مئیٹنگ روم میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی زیرصدارت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ منعقد کی گئی جس میں کرسمس اور نیو ائیرنائٹ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے  ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز  سے کرسمس  پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کمیٹی روم میں میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے کیونکہ پاکستان میں رہنے والا کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والا ہو وہ پہلے پاکستانی ہے اور ڈسٹرکٹ پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کارلا تے ہوئے عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی کی آبادیوں کا سرچ آپریشن کروایا جائے گا تاکہ کرسمس  کے موقع پر سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کو بہتر بنایا جاسکے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ کرسمس کے موقع پر چرچز کی سیکورٹی کے لیے چاردیواری پر خار دار تاریں سی سی ٹی وی کیمرے واک تھرو گیٹ میٹل ڈیٹیکٹربیرئیرز اور وینٹیج پوائنٹ بنائیں جائیں اور پارکنگ کا بندوبست چرچ سے کم از کم 200میٹر دور رکھا جائے تاکہ کو ئی شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔ڈی پی او نے کہا میں خو د بھی اس روز چرچز کے سیکورٹی انتظامات کو چیک کرونگا۔ڈی پی اونے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ 25 دسمبر کو عام تعطیل اورکرسمس تہوار کو مدنظررکھتے ہوئے تفریحی مقامات خاص طورپرچڑیا گھر،نیشنل پارک لال سوہانرا، ایس ایس ورلڈ اوردیگر پبلک مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات کوبھی یقینی بنائیں گے اوراپنے اپنے علاقہ میں ایسے مقامات کووقتافوقتا چیک بھی کریں گے ۔کرسمس تہوار کے موقع پر عبادات کے دوران پولیس کی گشت کنا ں گاڑیاں چرچز کے ارد گرد سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے گشت کو جاری رکھیں گی۔ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک کا ڈیوٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران اقلیتی عبادت گاہوں کی ارد گر د گشت کو بھی یقینی بنائیں، کسی بھی مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ اوراقلیتی عبادت گاہوں کے اردگرد رہنے والے غیر متعلقہ افراد پر بھی نظر رکھیں، اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔میٹنگ کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور امن کے لیے دعا کروائی گئی۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

*******************************

image