PRESS RELEASE DATE 23.12.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(812)
23-12-2022
بہاول پور()ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی جرائم  پیشہ عناصر کے خلاف مہم میں بہاولپورپولیس کی گزشتہ 01 روزمیں منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف مختلف کارروائیاں،13ملزمان گرفتار، قبضہ سے 03 کلوسے زائد چرس و 290لیٹر دیسی شراب معہ 03عدد چالوبھٹیاں ، 01عدد ریوالور 32بور اور 01عدد کلاشنکوف برآمد ،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف مہم پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی سر براہی میں اور تمام ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی تمام ایس ایچ اوز نے ضلع بہاولپورمیں منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈان جاری۔ بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ تھانہ چنی گوٹھ اور نوشہرہ جدید پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے02 ملزمان کو گرفتارکرکے قبضہ سے03کلو260 گرام چرس برآمدکرلی۔ تھانہ کوتوالی،کینٹ،صدر بہاول پور،سمہ سٹہ،سٹی احمد پور شرقیہ،چنی گوٹھ، اور سٹی حاصلپور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے09 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے290 لیٹر دیسی شراب و03عددچالو بھٹیاں برآمد کر لی۔تھانہ سٹی یزمان اور ڈیراور پولیس نے اسلحہ نا جائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے01عدد ریوالور 32 بور اور01عدد کلاشنکوف برآمد کر کے گرفتار کرلیا ۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریںتاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(813)
23-12-2022
بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوںکے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ، ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوکی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوزنے اپنے تھانہ جات کی حدودمیںجمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداوراما م بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورافسران واہلکاران کوچیک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی اوعبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجودہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اورالرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(814)
23-12-2022
بہاول پور()کرسمس تہوارکے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیاگیا،ضلع میں44پروگرامز منعقدہونگے،جن پر1000سے زائد پولیس افسران وجوان اپنے فرائض سرانجام دیں گے،اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی مکمل ایس او پی و نیشنل ایکشن پلان کے مطابق سرانجام دی جائے گی،اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب،انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کے احکامات کے مطابق ڈی پی اوعبادت نثارکی ہدایات پر کرسمس تہوار کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیاگیا۔کرسمس تہوارکے حوالے سے ضلع میں44 پروگرامز منعقد ہونگے،چرچ ہائے پرایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزسمیت1000سے زائد پولیس افسران /جوان کے علاوہ ویلینٹئرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیںگے تاکہ تقریبات میں حصہ لینے والے اپنے چرچ ہائے میں مذ ہبی رسومات پرامن ماحول میں سر انجام دے سکیں۔ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس اورڈولفن اسکواڈ،محافظ اسکواڈبھی اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے جبکہ چھتوں پر بھی جوان تعینات ہونگے۔پروگرام میں شامل ہونے والے افرادکی چیکنگ کویقینی بنائی جائے اورخواتین کی تلاشی کے لئے لیڈی پولیس اہلکاربھی موجودہونگی۔سیکیورٹی انتظامات کو سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرکیا جائے گا۔ واک تھرو گیٹ و ٹیکنیکل سویپنگ کی تنصیب اور فیزیکل چیکنگ کے لئے سپیشل برانچ کا عملہ بھی تعینا ت ہو گاجبکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے لیے سول پارچات میں بھی اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہونگے،عبادات کے دوران پولیس کی گشت کنا ں گاڑیاں چرچز کے ارد گرد سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے گشت کو جاری رکھیں گی۔ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک کا ڈیوٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ڈی پی اونے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ 25 دسمبر کو عام تعطیل اورکرسمس تہوار کو مدنظررکھتے ہوئے تفریحی مقامات خاص طورپرچڑیا گھر،نیشنل پارک لال سوہانرا، ایس ایس ورلڈ اوردیگر پبلک مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات کوبھی یقینی بنائیں گے اوراپنے اپنے علاقہ میں ایسے مقامات کووقتافوقتا چیک بھی کریں گے۔ڈی پی او نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران اقلیتی عبادت گاہوں کی ارد گر د گشت کو بھی یقینی بنائیں، کسی بھی مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ اوراقلیتی عبادت گاہوں کے اردگرد رہنے والے غیر متعلقہ افراد پر بھی نظر رکھیں، اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا کوئی بھی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔کرسمس تہوار کے حوالے سے یاکسی بھی ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظرڈی پی اوآفس میںکنٹرول روم قائم کیا جارہاہے،جو کرسمس تقریبات کے اختتام تک اپنے فرائض سر انجام دے گا،ان ٹیلی فون نمبر0629250363،وائرلیس کنٹرول نمبر0629255109یاپکار15پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

 

image