PRESS RELEASE DATE 24.12.2022 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(815)
24-12-2022
بہاول پور()ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی جرائم  پیشہ عناصر کے خلاف مہم میں بہاولپورپولیس کی منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف مختلف کارروائیاں،خاتون شراب فروش سمیت ملزمان گرفتار، قبضہ سے 400گرام آئس اور 451لیٹر دیسی شراب معہ 02عدد چالوبھٹیاں ، 04عددپسٹل 30بور، 01عدد رپیٹر12بور اور 01عددرائفل برآمد ،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف مہم پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی سر براہی میں اور تمام ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی تمام ایس ایچ اوز نے ضلع بہاولپورمیں منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈان جاری۔ بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔تھانہ کوتوالی پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسن گیلانی کو گرفتارکرکے قبضہ سے400گرام آئس برآمدکرلی۔ تھانہ کینٹ ، عباسنگر ، مسافرخانہ ، ہیڈراجکاں، خیرپورٹامیوالی، دھوڑ کوٹ ، خیرپورٹامیوالی، سٹی حاصلپور اور صدر حاصلپور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان عبد الرزاق، یوسف نواز، ریشم لال ، کامران حیدر عرف کالا، غلام محمد، خادم محمد، اظہر اور اللہ یار شمیم بی بی کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے451 لیٹر دیسی شراب معہ 02عددچالو بھٹیاں برآمد کر لی۔تھانہ کوتوالی ، سمہ سٹہ ، دھوڑکوٹ اور نو شہرہ جدید پولیس نے اسلحہ نا جائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان حبیب ، محمد علی، اعظم ، شاکر اور اسحاق کو گرفتار کر کے قبضہ سے04عدد پسٹل30 بور، 01رپیٹر12بور اور01عدد رائفل برآمد کر کے گرفتار کرلیا ۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریںتاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

***********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(816)
24-12-2022
بہاول پور ()نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔ 
تفصیل کے مطابق نئے سال کے آغاز کے موقع پرنیوائیر نائٹ پر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ڈی پی او نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جاری کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد کویقینی بنایا جائے۔ سکیورٹی آرڈر کا مقصد لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ اور شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔شرپسند ، تخریب کار، شدت پسندعناصر زاور دہشتگردوں پر کڑی نظررکھی جائے،اس بارے میں کسی بھی معلومات کی صور ت میں آفیسران فوری طور پر موقع پر جاکر کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے ہوٹلز، غیر ملکیوں اور ان کی رہائش گاہوں، اقلیتی عبادت گاہوںاور رہائش گاہوں، مساجد، مدارس، امام بارگاہوںاور چرچوں کی حفاظت کو ہرصور ت یقینی بنائیں۔اہم مقامات ریلوے اسٹیشنز،ائیرپورٹ، بس/ویگن اسٹینڈز اور پارکوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور ان مقامات کی بذریعہ بم ڈسپوزل /سول ڈیفنس، ٹیکنکل سوئپنگ کرائی جائے۔ امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوںپر قائم پکٹس ہائے پر گاڑیوں کی موثر چیکنگ کی جائے۔ انچارج ایلیٹ، انچارج محافظ اسکارڈ نیوائیرنائٹ کو ایلیٹ موبائل ٹیموں اور موٹر سائیکل اسکارڈ کو گشت کے دوران الرٹ رکھیں گے۔ ٹریفک پولیس کا عملہ اہم رش والی جگہوں ، چوکوں اور پلازوں و دیگر اہم پوائنٹس پر الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنائیں گے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت سے نمٹنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ جس کا نمبر0629250015ہے۔                  
ترجمان بہاولپور پولیس

image