PRESS RELEASE DATE 25.12.2022 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(817)

25-12-2022

بہاول پور()ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی جرائم  پیشہ عناصر کے خلاف مہم میں بہاولپورپولیس کی منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گذشتہ 03روز میںکریک ڈائون، متعدد ملزمان گرفتار، قبضہ سے 03کلو سے زائدچرس و400گرام آئس اور  741لیٹر دیسی شراب معہ 05عدد چالوبھٹیاں ، 04عددپسٹل 30بور، 01عدد رپیٹر12بو ر ،01عدد ریوالور 32بور،01عدد کلاشنکوف اور 01عددرائفل برآمد ،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف مہم پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی سر براہی میں اور تمام ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی تمام ایس ایچ اوز نے ضلع بہاولپورمیں منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈان جاری۔ بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔تھانہ کوتوالی ،چنی گوٹھ اورنوشہرہ جدید پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرکے قبضہ سے03کلو200گرام چرس و400گرام آئس برآمدکرلی۔ تھانہ کینٹ ، کوتوالی،صدر بہاولپور،سمہ سٹہ،سٹی احمدپور،چنی گوٹھ،عباسنگر ، مسافرخانہ ، ہیڈراجکاں، خیرپورٹامیوالی، دھوڑ کوٹ ، خیرپورٹامیوالی، سٹی حاصلپور اور صدر حاصلپور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے741لیٹر دیسی شراب معہ 05عددچالو بھٹیاں برآمد کر لی۔تھانہ کوتوالی ، سمہ سٹہ ، دھوڑکوٹ ،سٹی یزمان،ڈیراوراور نو شہرہ جدید پولیس نے اسلحہ نا جائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے04عدد پسٹل30 بور، 01رپیٹر12بور,01عدد ریوالور32بور، 01عدد کلاشنکوف اور01عدد رائفل برآمد کر کے گرفتار کرلیا ۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریںتاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(818)

25-12-2022

بہاول پور()ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کاکر سمس تہوار کے حوالے ضلع کے چرچ ہائے کا وزٹ،سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا،دوران ڈیوٹی سستی ولاپرواہی ہرگزبرداشت نہیں،مسیحی برادری کی عبادت گاہوں اور ان کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے،ڈی پی او۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثارنے کرسمس تہوارکے حوالے سے ضلع کے مختلف چرچ ہائے کا وزٹ کیااورسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، جس میں سٹی سرکل کا "اے" کیٹگری کاسینٹ ڈومینک چرچ ماڈل ٹائون اے علاقہ تھانہ کینٹ بھی شامل ہے۔ڈی پی او کوچرچز کی سیکیورٹی کے حوالے سے متعلقہ افسران نے بریفنگ بھی دیں ۔ڈی پی او نے افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس تہوار کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرکے سیکیورٹی پلان جاری کیا جاچکا ہے۔کرسمس تہوارکے حوالے سے ضلع بھر میں44 پروگرامز کاانعقاد کیا گیا، جن پر ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ او ز سمیت 01 ہزارسے زائد پولیس افسرن واہلکاران نے اپنے فرائض سرانجام دئیے۔ چرچ ہائے کے ساتھ چھتوں پر بھی سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او نے چرچ ہائے کی ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاران کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی الرٹ ہوکر سرانجام دیں،چرچ ہائے میںداخل ہونے والوں کی ایس اوپی کے مطابق تلاشی لی گئی جبکہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے حوالے سے واک تھرو گیٹ ،میٹل ڈیٹیکٹر اوربیرئیرز کی فراہمی کویقینی بنایا گیا ۔دوران ڈیوٹی سستی ولاپرواہی ہرگز برداشت نہیںکی جائے گی۔مسیحی برادری کی عبادت گاہوں اور ان کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ترجیح ہے۔ ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ،محافظ اسکواڈ اورپولیس موبائلز کی پیٹرولنگ بھی کی جارہی ہے۔ 25 دسمبرکو عام تعطیل اور کرسمس تہوار کے پیش نظر تفریحی مقامات چڑیا گھر،نیشنل پارک لال سوہانرا، ایس ایس ورلڈ اور دیگر پبلک مقامات پرسیکیورٹی کے انتظامات کیے گیے ہیں۔کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ڈی پی او آفس میں کنڑول روم قائم کیا گیا ہے،ٹیلی فون نمبر9250363ـ062 اور ریسکیو15پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(819)

25-12-2022

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی بہاولپورپولیس نے اگست 2022 میں کم عمر 02بچوں سے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے میں ملوث ملزم کو بہترین تفتیش کے باعث کیفر کردارتک پہنچایا،بھاولپور پولیس کی شب وروز کی محنت اور میرٹ پر تفتیش کی بدولت عدالت میں ٹرائل کے بعد ملزم کو14سال عمرقید کی سزا ۔دستیاب وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے میرٹ پر تفتیش جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔

بہاول پور(      )تفصیل کے مطابق  بھاولپور پولیس نے میرٹ پر اندراج مقدمات اور تکمیل تفتیش کی بدولت متعدد ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر محمد الیاس کی کامیاب تفتیش کی بدولت ملزمان کو قانون رائج الوقت کے مطابق سزائیں دلوائی گئیں۔ مقدمہ نمبر405/22زیر دفعہ 377 بی  تھانہ صدر حاصلپور میں درج تھا ۔جس کاٹرائل عدالت میں چلتارہااور عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمر حیات کو 10لاکھ روپے جرمانہ اور14سال قید کی سزا سنادیا۔مقدمہ کی تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ ملزم عمر حیات نے دو کم بچے عبدالوہاب بعمری 07سالہ اور عبدالزہاب بعمری 05سالہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی۔جس کاٹرائل عدالت  میں چلتارہااور عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمر حیات کو14سال قید سزا اور10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنادیا۔اس ضمن میں ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ جرائم کی سرکوبی اور جرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردار تک پہیچانے کے لئے ہم میرٹ پر مقدمات کا اندراج اور تکمیل تفتیش یقینی بنا رہے ہیں ۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

image