ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(13)
06-01-2023
بہاول پور ( )بہاولپور پولیس کی سالانہ پراگریس رپورٹ سال 2022ء جاری۔گذشتہ سال میں14065مقدمات درج رجسٹرہوئے۔28گینگز ٹریس،جن سے02کروڑ 26لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔گینگز کے علاوہ جرائم پیشہ عناصر سے 23کروڑ 93ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔ 4839مجرمان اشتہاریوں سمیت 19851ملزمان گرفتار۔بہاولپور پولیس دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے پر امن معاشرے کا قیام یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ بہاولپور کو جرائم سے پاک کرنا اور عوام الناس کو پرامن فضا مہیا کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق ضلع بہاول پور میں گذشتہ سال2022 ء میں14065مقدمات درج رجسٹرہوئے جن میں سے920مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہو چکے ہیں۔اسی طرح ان میں ملوث27544ملزمان میں سے19851ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جا چکے ہیں۔عدالتی مفروران ومجرم اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے مجرمان اشتہاری"اے"کیٹیگری کے273اور"بی"کیٹیگری کے4566سمیت کل4839گرفتار کیے۔اسی طرح عدالتی مفروران "اے"کیٹیگری کے33اور"بی"کیٹیگری کے757سمیت کل790کو گرفتار کرکے چالان عدالت کیا۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی وغیرہ کی مختلف وارداتوں میں ملوث28گینگ کو ختم کر کے اُن کے102ملزمان کو گرفتار کیا۔جن سے102پرانے اور197نئے مقدمات ٹریس ہوئے۔ان گینگ سے22602235-روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمدکرنے کے علاوہ دیگر ملزمان سے207491212/- روپے کا مال مسروقہ،نقدی،طلاعی زیورات،وئیکلزاورمال مویشی وغیرہ برآمد کی ہے۔ منشیات فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے1792مقدمات درج رجسٹرکئے اور1803ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے03کلو713گرام آئس،610کلو304گرام چرس،21کلو740گرام افیون، 06کلو185گرام ہیروئن، 7 کلو800گرام بھنگ،72003لیٹر شراب،22981لیٹر لہن اور239چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میںلی گئیں۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بہاول پورپولیس نے970مقدمات درج رجسٹر کرکے ان میں ملوث970ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے18کلاشنکوف،38رائفل،82گن/رپیٹر،49ریوالور،825پسٹل اور21کاربین سمیت20020گولیاں اسلحہ ناجائز برآمد کیں۔قتل کے88 مقدمات میں271ملزمان گرفتار جبکہ06مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہوچکے ہیں۔ اقدام قتل کے120مقدمات میں265ملزمان گرفتار جبکہ02مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہوچکے ہیں۔اسی طرح ضررکے380مقدمات میں سے16مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج جبکہ ان مقدمات میں1433ملزمان گرفتارکئے جا چکے ہیں۔اغواء/ زناء کے589مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔ جن میں سے373مقدمات خارج ہوئے اور1539ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ریپ کے133مقدمات درج رجسٹرکئے گئے جن میں سے20مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج اور197ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جاچکے ہیں۔قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے144 مقدمات درج کرکے ان میں ملوث787ملزمان کو گرفتارکیاجاچکاہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے لائوڈ اسپیکر کی خلاف ورزی پر155 مقدمات میں217 ملزمان ہی کو گرفتارجبکہ عارضی رہائش کے کوائف نہ جمع کرانے پر80 مقدمات میں112ملزمان کو گرفتارکرکے پیش عدالت کیا جاچکاہے۔ اس مو قع پر ڈی پی او بہاولپور نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہاولپور پولیس دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے پر امن معاشرے کا قیام یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔بہاولپور کو جرائم سے پاک کرنا اور عوام الناس کو پرامن فضا مہیا کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے
ترجمان بہاول پور پولیس
*******************************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(14)
06-01-2023
بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوں کے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوزنے اپنے تھانہ جات کی حدودمیں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداوراما م بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورافسران واہلکاران کوچیک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی اوعبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجودہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اورالرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
image