ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(15)
07.01.2023
بہاولپور()پولیس کی جانب سمارٹ پولیسینگ کے ذریعے مشکوک اشخاص کی چیکنگ کا سلسلہ جاری، سال2022ء میں 01لاکھ 93ہزار سے زائدمشکوک لوگوں کو چیک کیا جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے167ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کی جا رہی ہے۔ جرائم سے پاک معاشرہ ہمارا عزم ہے، ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔ سال 2022ء میں بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ کا جاری رکھا ہوا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک افراد کی چیک جاری ہے ، دوران چیکنگ ہوٹل آئی سسٹم کے ذریعے ہوٹلز پر آئے 90155 مہمانوں کو چیک کیا گیاجبکہ ٹریول آئی سسٹم کے ذریعے 103297مسافروں کو چیک کیا گیا۔جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 167ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ سمارٹ آئی سافٹ ویئر کو سیکیورٹی کے عمل کا مستقل فیچر بناتے ہوئے، بہاولپور پولیس نے سمارٹ آئی ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے ضلع بھر میںتقریبا 84ہوٹلوں اور45 بس اڈوں کو جوڑ رکھاہے۔سمارٹ آئی نظام پی ایس آر ایم ایس اور سی آر او کے ساتھ مربوط ہے۔ اگر مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والا کوئی شخص چیک ان کرتا ہے تو پولیس کو اطلاع بھیجی جاتی ہے اور اس سلسلے میں مناسب کارروائی کی جاسکتی ہے۔ حکومت پنجاب نے ہوٹلوں کے لیے یہ لازمی قرار دیا کہ وہ مہمانوں کی تفصیلات کے اندراج کے لیے ہوٹل آئی سسٹم اور مسافروں کی تفصیلات کے اندراج کے لیے ٹریول آئی سسٹم کا استعمال کریں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (16)
07.01.2023
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی حاصل پور میں کھلی کچہری کا انقعاد۔ بعد ازیں ڈرائیونگ سکول حاصلپور، تھانہ سٹی حاصلپور اورصدر حاصلپور کا وزٹ کیا ، متعددشہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی اوکے سامنے رکھے،انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصدبلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرناہے ،ڈی پی اوعبادت نثار
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثارنے حاصل پور میں کھلی کچہری کی جس میںمتعدد شہریوں نے شرکت کی۔ڈی پی او کے ہمراہ ڈی ایس پی حاصل پور اورسرکل کے تمام ایس ایچ اوز نے بھی کھلی کچہری میں شرکت کی ۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میںتمام سائلین کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہری کا انقعادہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوںکے مسائل سن کر ان کی بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔عام آدمی کواس کی دہلیز پرانصاف کی بروقت فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ بعد ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے ڈرائیونگ سکول حاصلپور، تھانہ سٹی حاصلپور اورصدر حاصلپور کا وزٹ کیا ۔ جہاں پر انہوںنے محر ر آفس ،مال خانہ فرنٹ ڈیسک اورتھانہ کے ریکارڈ کو چیک کیا۔حوالات میں بند ملزمان کی تفصیلات حاصل کیں انہوںنے ڈیوٹی پر موجود افسران وفرنٹ ڈیسک عملہ کو ہدایت کی عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کرتے ہوئے ان کی فوری داد رسی کی جائے ان کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں، مقدمات کو جلدازجلد میرٹ پر یکسوکریں۔انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ کی تکمیل کا بھی جائزہ لیا اورکہا کہ تکمیل ریکارڈ میں کسی قسم کی سستی و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔تھانہ میں صفائی پر خاص توجہ ہونی چاہیے ۔وزٹ کے دوران متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(17)
07.01.2023
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری، گذشتہ 03 روز میں 19 ملزمان گرفتار، 575لیٹر دیسی شراب ولہن معہ03 چالو بھٹی،01کلو گرام سے زائد چرس، 03عدد پسٹل30بور، 01عددبندوق 12بوراور 01عددریوالور32بور، اورپنجاب سائونڈ ایکٹ کا 03ملزم گرفتار ،مقدمات درج ۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔تھانہ سمہ سٹہ ، سٹی احمدپورشرقیہ، دھوڑکوٹ ، نوشہرہ جدید اور سٹی یزمان پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 08ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے415لیٹر دیسی شراب و لہن 160لیٹر معہ03 چالو بھٹیاںبرآمدکرلیں۔تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ ، ڈیرہ نواب صاحب اور خیرپورٹامیوالی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 03ملزمان کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1640 گرام چرس برآمدکرلی۔جبکہ تھانہ صدر احمدپورشرقیہ، صدر حاصلپور، سٹی احمدپورشرقیہ ، بغداد الجدید اور نوشہرہ جدید پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے07 ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے03عدد پسٹل 30 بور،01عدد بندوق 12بوراور 01عدد ریوالور 32بوربرآمدکرلیے۔ جبکہ تھانہ سٹی احمدپور شرقیہ پولیس نے پنجاب سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے03 ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***************************
image