PRESS RELEASE DATE 08.01.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(18)
08.01.2023
بہاول پور()پولیس خدمت مراکزبہاول پورکی پراگریس رپورٹ سال 2022ء ،52ہزار 06سو سے زائد شہری پولیس خدمت مراکزبہاول پور،احمدپورشرقیہ اورحاصل پورپرپولیس سے متعلقہ مختلف سروسزسے مستفید ہوئے،خدمت مراکز بہاول پورپولیس کا فیس ہیں،ایک چھت تلے ایف آئی آرز کے اندراج کی درخواست سمیت شہریوں کی آسانی اورکسی بھی دشواری کاسامناکیے بغیرپولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کیے جارہے ہیں۔ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب '' پبلک سروس پالیسی''کے سپرٹ کے تحت ڈی پی اوعبادت نثار کی سربراہی میں پولیس خدمت مراکز کی پرفارمنس کو مزید بہتر کیا جا رہاہے،حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کا خدمت مراکز میں سروسز کے حوالے سے بہت کلیئر ویژن ہے،خدمت مراکز کا مطلب ہی متعین شدہ وقت میں عوام کو سروسز دیناہے۔جس کے تحت شہریوں کی آسانی کے لیے پولیس خدمت مراکزبہاول پور،احمدپورشرقیہ اورحاصل پوراورپولیس موبائل خدمت مرکزکام کررہی ہے، جہاں پرشہریوںکو ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست سمیت پولیس سے متعلقہ مختلف سروسزفراہم کی جارہی ہیں،انچارج پولیس خدمت مراکزبہاول غلام مرتضیٰ اے ایس آئی اوران کی ٹیم نے ماہ مارچ میں بہاول پورکے علاوہ تحصیل احمدپورشرقیہ اورحاصل پورمیں پولیس خدمت مراکز شہریوں کوایک چھت تلے مختلف سروسز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔سال 2022کے دوران ہزاروں عام لوگ خدمت مراکزمیں پولیس سے متعلقہ دی جانے والی سروسزسے مستفید ہوئے۔ان سروسزمیں 19کرائم رپورٹ کی درخواست،2462کریکٹرسرٹیفکیٹ ،1512ایف آئی آرزکی کاپی،2770 کرایہ نامہ کا اندراج،،3572 کی گمشدگی رپورٹ،841گاڑیوں کی ویر یفیکشن،10207جنرل پولیس ویر یفکیشن،16176لرنر رینیول/ تجدیدلرنرپرمٹ ،8676 تجدید ڈرائیونگ ریگولر لائسنس ،212 انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس،371 ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور1318جدیدڈرائیونگ لائسنس شامل ہیں۔ڈی پی اونے کہا ہے کہ انسپکٹرجنرل آف پولیس کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں خدمت کا یہ سفر جاری ہے۔ شہریوں کو سہولیات بہم پہنچانے میں تمام وسائل کو بروئے کار لایاجا رہاہے،انہوں نے پولیس خدمت مراکز پر کام کرنے والے افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ وہ خدمت کے جذبے سے کا م کرتے ہوئے شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

******************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(19)
08-01-2023
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پرمسیحی عبادت گاہوں پرہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا،مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پراتوارکے روزہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی اوعبادت نثارنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

*********************

image