ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(20)
09-01-2023
بہاول پور( ) آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ فٹنس اور ڈسپلن پر خصوصی توجہ دی جائے، ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ، ڈولفن فورس اورٹریفک اسٹاف نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ کی اور جنرل سلامی دی افسران نے جنرل پریڈ کا ملاحظہ اورٹرن آوٹ چیک کیا۔ جنرل پریڈ کا مقصد آفیسران و جوانوں کی جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنا ہے انہوں نے پریڈ میں شامل آفیسران اورجوانوں سے کہا کہ اپنی صحت اورفٹنس کا خاص خیال رکھیں تاکہ آپ بہتر چاق وچوبند ہو کر فرائض سر انجام دے سکیں۔بعد ازاں ایم ٹی سیکشن میں سرکاری وہیکلز کا معائنہ کیا گیااور ڈرائیوروں کو سرکاری وہیکلز کی حفاظت کے بارے ہدایات دی گئیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
****************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(21)
09-01-2023
بہاول پور()پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ،گزشتہ 02روز میں 20ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں سے 01کلو سے زائد چرس،06پسٹل 30بوراور274لیٹر شراب دیسی برآمد، مقدمات درج، دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے معاشرے کو منشیات فروشوں سے پاک کیاجائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس تھانہ صدر احمد پور شرقیہ،ڈیرہ نواب صاحب اورمسافر خانہ نے شراب فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے05 ملزمان کو گرفتارکرلیا ،جن کے قبضہ سے274لیٹر شراب دیسی برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ مسافر خانہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے02 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے1600گرام چرس برآمدکرلی۔ جبکہ تھانہ چنی گوٹھ اور ڈیراور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوںکے خلاف کاررائی کرتے ہوئے06 ملزمان کو گرفتار کے قبضہ سے 06 عددپسٹل30بوربرآمد کر لیا۔ سٹی حاصلپور پولیس نے جوا کھیلنے والے05ملزمان کو گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیا۔جبکہ تھانہ بغدادالجدیداورچنی گوٹھ پولیس نے انتہائی تیز رفتاری اور لا پرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے02ملزمان کو گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قانون شکنی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے معاشرے کو منشیات فروشوںسے پاک کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپورپولیس
***************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(22)
09.01.2023
بہاول پور() عوام الناس کو میڈیکو لیگل سروسز کی فراہمی کے لئے ضلعی سطح پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور ہر تحصیل کی سطح پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں پولیس خدمت کاونٹرز کی سروسز جاری۔بہاولپور پولیس کی جانب سے گذشتہ سال2022 کی پولیس خدمت کاونٹرزکی کارگردگی رپورٹ شائع کر دی گئی۔سال 2022میں کل 4259 میڈیکو لیگل سرٹیفیکٹ بنائے گئے جس میں عوام الناس کو معاونت فراہم کی گئی۔بہاولپور پولیس کی طرف سے شہریوں کو میڈیکل لیگل سروسز کی فراہمی میں معاونت فراہم کرنا ہمارا فرض ہے تا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی میعاری میڈیکولیگل سروسز کی پالیسی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بہاولپور پولیس کی طرف سے شہریوں کو میعاری میڈیکو لیگل سروسز کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے لئے ضلعی سطح پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور ہر تحصیل کی سطح پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں پولیس خدمت کاونٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ پولیسخدمت کاونٹرکے زریعے متاثرہ شخص / مضروب کو تھانہ کے بجائے براہ راست ہسپتال لے جا کر میڈیکل سہولت فراہم کی جاتی ہے اور ڈاکڑوں کے معائنے کے بعد ،میڈیکل سرٹیفیکٹ بنائے جاتے ہیں ۔گذشتہ سال 2022میں پولیس خدمت کاونٹرز کی براہ راست معاونت سے 4259 میڈیکو لیگل سرٹیفیکٹ بنائے گئے ، جس میں 3175مرد حضرات 1083, خواتین اور01خواجہ سرا مستفید ہوئے۔اس سلسلہ میں ضلعی فوکل پرسن ڈسٹرکٹ میڈیکو لیگل پولیس صفدر بھٹی اور انکی ٹیم 24 گھنٹے سروسز کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہیں جو کرپشن سے پاک ، شفاف، بااخلاق اوربہترین ماحول میں باکردار ٹیم اپنے فرائض کی انجام دے رہی ہیں ۔خواتین کے لئے لیڈ ی پولیس کا عملہ بھی ہمہ وقت موجود ہوتا ہے جوکسی بھی ایمر جنسی یا حادثہ کی صورت میں ریسکیو1122 سے مسلسل رابطے میںرہتے ہیں۔ متاثرہ شخص کی فوری طور پر رہنمائی کرتے ہوئے مضروب یا متاثرہ خاتون / مرد فوری طورپر طبی امداد و معائنہ کراتے ہیں۔ ایم ایل سی کی تکمیل کے لئے فوری طور پر ڈاکٹرز/ میڈیکل اسٹاف کے عملے سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور ایم ایل سی کی تکمیل کے بعد متعلقہ تفتیشی آفیسر کوفوری طور پر آگاہ کرتے ہیں جو کہ مقدمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ پولیسخدمت کاونٹر ڈی پی او بہاول پور کے براہ راست نگرانی میں ہوتا ہے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام الناس کو معاری سروسز کی فراہمی کے لئے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔ میڈیکل لیگل سرٹیفیکٹ کے حصول کے لئے پولیس خدمت کاونٹر کا قیام معیاری سروسز کی فراہمی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
image