ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(24)
10-01-2023
بہاول پور پولیس جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے کے لئے تکنیکی بنیادوں پر بھی متحرک، سمارٹ پولیسنگ اور آن لائن سسٹم کا بھرپور استعمال، سال 2022میں 1606سے زائد پرائیویٹ ملازمین اور 27196 کرایہ داران کا اندراج کیا گیا جبکہ گذشتہ ماہ دسمبر میں 620سے زائد پرائیوٹ ملازمین اور2331کرایہ داران کا اندراج کیا گیا،ڈی پی او عبادت نثار کے حکم پر رہائش گاہوں ، کاروباری مراکز اور فیکٹریوں میں کام کرنے والے پرائیویٹ ملازمین کی رجسٹریشن مہم جاری ، شہریوں کی حفاظت اور کرائم کنٹرول میں سول سوسائٹی کا پولیس کے ساتھ تعاون نہایت ضروری ہے،اپنی ر ہائش گاہوں ، کاروباری مراکز اور فیکٹریوں پرپرائیویٹ ملازم رکھنے سے پہلے قریبی تھانے میں رجسٹریشن لازمی کروائیں تاکہ عوام الناس کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے ڈی پی او۔
بہاولپور()تفصیلات کے مطابق بہاولپور پولیس کی طرف سے انسداد جرائیم مہم اور عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے کاوشیں تیز کردی گئیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایت پر سال2022میں 1606سے زائد پرائیویٹ ملازمین اور 27196 کرایہ داران کااندراج کیا گیا جبکہ گذشتہ ماہ دسمبر میں 620سے زائد پرائیوٹ ملازمین اور 2331کرایہ داران کا اندراج کیا گیا۔ جس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔ ڈی پی او بہاولپور نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ مکان کی کرایہ داری اور اپنی ہائش گاہوں ، کاروباری مراکز اور فیکٹریوں پر ملازم رکھنے سے پہلے قریبی تھانے میں رجسٹریشن لازمی کروائیں تاکہ عوام الناس کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے ۔ ڈی پی اوعبادت نثار نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور شر پسند عناصر ایک شہر سے دوسرے شہر جرم کی نیت سے جاتے ہیں یا پھر مختلف مقدمات میں مطلوب افراد اپنے آپ کو چھپانے کیلئے ہوٹلز، سرائے یا مکان کرائے پر لیکر پناہ اختیار کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں عوام الناس کی ر ہائش گاہوں ، کاروباری مراکز اور فیکٹریوں پر کام کرنے والے پرائیویٹ ملازمین بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوسکتے ہیں ۔قیام امن اور انسداد جرائم کے سلسلہ میں ر ہائش گاہوں ، کاروباری مراکز اور فیکٹریوں پر کام کرنے والے پرائیویٹ ملازمین کی رجسٹریشن انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ شہریوں کی حفاظت اور کرائم کنٹرول میں سول سوسائٹی کا پولیس کے ساتھ تعاون نہایت ضروری ہے۔ غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے شہری ضلع کا امن خراب کرنے اور دوسرے شہریوں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ انسداد جرائم مہم کے تحت بہاولپورپولیس انتہائی تندہی سے کاوشوں میں مصروف عمل ہے جس میں مستقبل میں مزید تیزی لائی جاے گی۔ تاکہ ضلع بہاولپور کو امن کا گہوارہ اور عوام الناس کے جان ومال کاتحفظ یقینی بنایا جاسکے ۔ڈی پی او نے اس موقع پر کہاکہ معاشرے میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کو سروس ڈلیوری کی باآسانی فراہمی اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع پنجاب پولیس کا نصب العین ہے افسران جدید اور عوام دوست پولیسنگ کے ساتھ بھرپور انسدادی کاروائیوں سے معاشرے میں احساس تحفظ کی فضا کو فروغ دیں۔
ترجمان پولیس بہاولپور
**********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(25)
10-01-2023
بہاولپور() پولیس کے 22 کانسٹیبلان کی ہیڈ کنسٹیبل کے عہدے پر ترقی، ڈی پی او عبادت نثار اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم جمشید اختر نے ترقی پانے والے ہیڈ کنسٹیبلز کو رینکس لگائے اور مبارکباد دی۔
تفصیل کے مطابق محکمانہ ترقی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں 22لوئر کورس پاس کانسٹیبلان کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر پروموٹ کیا گیا۔ہیڈکانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں سلمان حسن، شمشاد انجم، آصف حسین، محمد فیاض، نعیم عارف، مصعیب رضا، اظہر حسین، مدثر احمد، محمد وسیم، محمد اسلم، جاوید اختر، افضل حسین، اخلاق احمد، خورشید نگہت، عمران حسین، محمد دلشاد، نوید حسین، اشفاق ریاض، محمد ریاض، محمد یاسین، محمد زاہد اور ساجد مجید شامل ، ترقی پانے والے ملازمین کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد، ڈی پی او عبادت نثار بطور مہمان خصوصی شریک ۔ڈی پی او عبادت نثار اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم جمشید اختر نے ترقی پانے والے ہیڈ کنسٹیبلز کو رینکس لگائے ۔ ڈی پی او نے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ڈی پی او کی طرف سے ترقی پانے والے ملازمین کو مٹھائی کھلائی گئی ۔ اس موقع پر ڈی پی او نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایمانداری، محنت اور عوام الناس سے محبت کو اپنا شعار بنا لیں۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ تمام پولیس آفیسرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں۔۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں بھرتی ہونے والے تمام آفیسران کی اگلے عہدوں پر ترقی کی خواہش ہوتی ہے جس کے لئے وہ محنت، ایمانداری اور جانفشانی سے کام کرتے ہیں۔
ترجمان بھاولپور پولیس
*************************************
image