PRESS RELEASE DATE 11.01.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(26)

11-01-2023

بہاول پور()پولیس کی گذشتہ ماہ دسمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری،420 مجرمان اشتہاری و 53عدالتی مفروران اور 621ٹارگٹ اوفینڈرسمیت1531 ملزمان گرفتار،جن سے لاکھوں روپے  مال مسروقہ کے علاوہ 02کروڑ 96لاکھ 12ہزارروپے سے زائدنقدی برآمدہوئی،شہریوں کا پولیس سے تعاون/ اطلاع دینے پر مزیدجرائم پیشہ عناصرکوقابو کرنے سے جرائم میں کمی ہوسکتی ہے، شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں،پولیس ہرصورت ایسے عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا ئے گی، ڈی پی او عبادت نثار

تفصیلات کے مطابق بہاول پورپولیس نے گذشتہ ماہ دسمبر2022کے مہینہ میں973مقدمات درج رجسٹر کیے، جن میں سے19 مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہو چکے ہیں، گینگز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے01 گینگز کو ٹریس اور ان میں ملوث 03 ملزمان کو گرفتار کیا،جن سے16 نئے اور پرانے مقدمات ٹریس آوٹ اور ناجائز اسلحہ برآمدکرنے علاوہ 29612318/-روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے98 مقدمات درج اور98ملزمان کو گرفتارکر کے اُن کے قبضہ سے 03 عددرائفل،04عدد کلاشنکوف،04رپیٹر،01عدد کاربین ،05بندوق 76پسٹل اور09ریوالوربرآمد ہوئے۔منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے208مقدمات درج کرکے ان میں ملوث208ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے 94 کلو040 گرام چرس،535 گرام آئس،08کلو 400گرام افیون ،01کلو200گرام بھنگ،8271لیٹر شراب، 2794لیٹر لہن اور29 چالو بھٹیاں شراب قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ قماربازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے24مقدمات درج کرکے 78 جواریوں کو گرفتار کرکے دائو پر لکی رقم اور جوئے کا سامان برآمدکیا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر26، عارضی رہائش کے01، بجلی چوری کے17، گیس ری فلنگ کے06 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جا چکا ہے۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے''اے'' کیٹگری کے28اور ''بی'' کے392 سمیت420مجرمان اشتہاری کے علاوہ کیٹگری "بی"کے 53عدالتی مفروران اور کیٹگری کے200اور ''بی'' کے421 سمیت 621ٹارگٹ اوفینڈر کو بھی کو گرفتار کرکے چالان عدالت کیا، ڈی پی اوعبادت نثار نے ماہ دسمبر2022 کی کارگزاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا پولیس سے تعاون/ اطلاع دینے پر مزیدجرائم پیشہ عناصرکوقابو کرنے سے جرائم میں کمی ہوسکتی ہے، شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں پولیس ہرصورت ایسے عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا ئے گی۔

ترجمان بہاولپورپولیس 

***********************

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(27)

11-01-2023

بہاولپور:ڈی پی اوعبادت نثارنے ضلع بھر میں بینکوں اور مالیاتی اداروں کا سیکیورٹی آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا،بینکوں اورمالیاتی اداروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری،ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزبینکوں اور مالیاتی اداروں کی سیکیورٹی روزانہ چیک کریں، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت سیکیورٹی کے تمام متعین ایس اوپیز پر عمل کروائیں،ڈی پی او۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارنے ضلع بھر کے پولیس افسران کو بینکوں و مالیاتی اداروں کے سیکیورٹی آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جگہ پر چھینا جھپٹی اور ڈکیتی کی واردات معاشرتی امن کو عدم توازن کا شکار کر دیتی ہے تاہم خدا نخواستہ اگر یہ واردات بینکوں یا مالیاتی اداروں میں ہو جائے تو اس سے معاشرتی امن بگڑجاتا ہے،پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرے،ایس ڈی پی اوز سرکل اورایس ایچ اوز تھانے کی حدود میں واقع بینکوں اور مالیاتی اداروں کے سیکیورٹی انتظامات کو روانہ چیک کریں،بینکوں کے اردگرد منڈلانے والے مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے کیوں کہ اسی نوعیت کے عناصر ہی ورداتیں کرتے ہیں یا وارداتوں میں سہولت کاری کرتے ہیں۔ڈی پی او عبادت نثارنے کہا کہ بینکوں کی اے ٹی ایم مشینز کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی موثر انتظامات ہوں،پولیس بینک کی مقامی انتظامیہ سے مل کر اس بات کو یقینی بنائے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور بینک گارڈ کے پاس میٹل ڈکٹیٹر سمیت سیکیورٹی کے وہ تمام ایس او پیز گراس روٹ لیول تک مکمل ہوں جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جاری کرتے ہوئے متعین کیے ہیں،ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز مجھے روزانہ کی بنیاد پر بینکوں کی سیکورٹی چیکنگ کے حوالے سے آگاہ کرتے رہیں گے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت،لاپرواہی ہرگز نہ برداشت کی جائے گی ۔

ترجمان  بہاولپورپولیس 

*******************

image