ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(27)
12-01-2023
بہاول پور() پولیس کی ماہ جنوری2023 کے پہلے عشرے کی کارکردگی رپورٹ جاری،92 ملزمان گرفتارکرلیے ، قماربازوں سے دائو پر لگی رقم، 10 کلوگرام سے زائد چرس اور50گرام آئس برآمد،1059لیٹر شراب،230لیٹر لہن اور05چالو بھٹیاں شراب برآمد، اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 28ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے19عدد پسٹل30بور،04عدد پسٹل 9ایم ایم ،02عدد بندوق 12بور،01 عدد کاربین 12بور،01عدد ریوالور 32بور اور 01عدد رپیٹر12بور برامد کر لیا، جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ پر بھی توجہ دی جارہی ہے تاکہ عوام اور پولیس میں موجود خلیج کو دور کرکے اعتماد کی فضاء کو بحال کیا جاسکے،جرائم پر مکمل کنٹرول کرنے کے لیے شہری پولیس کا ساتھ اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بہاول پورپولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے دائو پرلگی رقم،منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے12ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دائو پرلگی ہوئی رقم اورجواء کا سامان برآمدکرلیا۔ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کو22ملزمان کوگرفتارکرکے قبضہ سے1059 لیٹر دیسی شراب ، 230لیٹر لہن معہ 05چالو بھٹیاںبرآمدکرلیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں12ملزمان کو گرفتار کر کے 10کلو930گرام سے چرس، 50گرام آئس برآمد کر لی۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے26ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 19عددپسٹل30بور،04عدد رپسٹل9ایم ایم ،02عددبندوق12بور،01عدد کاربین12بور،01عدد ریوالور32بور اور 01عددرپیٹر12بوربرآمدکرلیا۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے کیٹگری ''اے'' کے10اور ''بی '' کے95سمیت105 مجرم اشتہاریوں کوجبکہ ''بی'' کے 20عدالتی مفروران کوبھی گرفتار کرکے چالان عدالت کیاگیا۔انتہائی تیز رفتاری،غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے 08ملزمان کو گرفتار کیا ۔اسی طرح پنجاب سائونڈ ایکٹ کی خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 06ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع میںجرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(28)
12-01-2023
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس ملازمان کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے سنیئر و جونئیر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ جاری۔ ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کا روز مرہ کی بنیاد پر ڈی پی او آفس میں سنئیرو جوئینرپولیس افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا،20سے زائد سنیئر و جونیئر پولیس افسران کی شرکت، ملازمان کو درپیش مسائل کے حوالے سے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔
بہاول پور( )تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس ملازمان کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے سینئر و جونئیر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ جاری، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکا روز مرہ کی بنیاد پر ڈی پی او آفس میںسنئیرو جونئیر پولیس آفسران کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا ۔ اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے افسران اہلکار ان کے مسائل پوچھے ۔ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمان کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے ویلفیئر کے نظام میں بہتری کیلئے اجلاس میں شامل پولیس افسران سے ان کی رائے بھی لی۔اجلاس میںضلع بہاولپور سے 20سے زائد تعداد میں پولیس ملازمان نے شرکت کی اور اپنا مسئلہ بتایا۔ ڈی پی او نے ملازمان کو درپیش مسائل کے حوالے سے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ ڈسپلن پر نو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔کرپٹ اور بُرے کردار کے ملازم کی اس محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ،اس کے بعدڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ملازمان کے مسائل سنے اور جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
image