ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(32)
14-01-2023
بہاول پور( ) تھانہ بغداد الجدید پولیس کی بڑی کارروائی، ڈان گینگ کاسرغنہ03 ساتھیوں سمیت گرفتار، 10لاکھوں روپے مالیت کے موٹرسائیکل، نقدی و دگر سامان اوراسلحہ ناجائز برآمد،مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر اے ایس پی سٹی سرکل ڈاکٹر عزیرکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ایس ایچ او تھانہ بغداد عابد حمید صاحب کی زیر نگرانی چوکی اڈا تیرہ سولنگ کے انچارج اے ایس آئی ظفر کی ٹیم نے دن رات کی محنت اورجدید اختراعات کا سہار الیتے ہوئے علاقہ تھانہ بغداد الجدید اور گرد و نواہ کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کرڈان گینگ کو ٹریس کرلیا،گینگ کے ملزمان اسجد ، علی رضا ، رفاقت اور ذیشان کو گرفتارکرلیا ۔ انٹیر وگیشن کے دوران گرفتارملزمان نے تھانہ بغداد الجدید کے علاقوںسے کی گئی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔جن سے چوری کیے گئے10 لاکھ روپے مالیت کے موٹرسائیکل ،نقدی و دیگر سامان برآمدکرلیا۔وارداتوں کے دوران استعمال ہونے اسلحہ ناجائز01عددپسٹل30 بور بھی برآمد کرلیے،اسلحہ ناجائز کے خلاف علیحدہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔گینگ سے برآمدہونے والالاکھوں روپے مالیت کا مال قانونی کاروائی مسروقہ مالکان کے حوالے کیا جائے گیا۔
ترجمان پولیس بہاولپور
***********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(33)
14-01-2023
بہاول پور()پولیس کی گذشتہ 03روز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،پکار 15 پر جھوٹی کال کرنے والوں سمیت46ملزمان گرفتار،427لیٹرشراب و لہن معہ03چالو بھٹیاں، 04کلوسے زاید چرس، 27کلوسے زایدبھنگ ،دائو پرلگی رقم اور06پسٹل 30بور اور 02رائفلیں برآمد،مقدمات درج،معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایاجائے گا،اسی طرح جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیا جاری رکھی جائیں۔ ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایات کے مطابق بہال پورپولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،پولیس تھانہ کینٹ پولیس نے پکار15 پر سنگین وارردات کی جھوٹی اورمن گھڑت کال کرنے پربابر حسین کو ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا۔تھانہ دھوڑکوٹ ، سٹی حاصلپور اور بغداد الجدید پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22ملزمان سے دائو پرلگی رقم اور جوائے کا سامان برآمدکرلیا۔پولیس تھانہ سٹی حاصل پور،بغدادالجدیداورصدراحمدپورشرقیہ نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے09 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے427 لیٹر شراب و لہن معہ 03چالوبھٹیاں برآمدکرلیں۔ تھانہ سٹی احمدپور شرقیہ، چنی گوٹھ اور اوچ شریف پولیس نے 03منشیات فروشوں کو گرفتاکرکے اس کے قبضہ سے04کلو800گرام چرس اور 27کلو 240گرام بھنگ برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ صدر بہاولپور، بغداد الجدید، اوچ شریف، سمہ سٹہ، عنائتی ، ڈیراور اور صدر یزمان نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 06 پسٹل30 بور 01عدد رائفل 44بور اور 01عدد رائفل 9ایم ایم برآمدکرلی۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او عبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہا کہ معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایاجائے گا،اسی طرح جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیا جاری رکھی جائیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
image