ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(36)
16-01-2023
بہاول پور( ) آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ فٹنس اور ڈسپلن پر خصوصی توجہ دی جائے، ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ، ڈولفن فورس اورٹریفک اسٹاف نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ کی اور جنرل سلامی دی افسران نے جنرل پریڈ کا ملاحظہ اورٹرن آوٹ چیک کیا۔ جنرل پریڈ کا مقصد آفیسران و جوانوں کی جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنا ہے انہوں نے پریڈ میں شامل آفیسران اورجوانوں سے کہا کہ اپنی صحت اورفٹنس کا خاص خیال رکھیں تاکہ آپ بہتر چاق وچوبند ہو کر فرائض سر انجام دے سکیں۔بعد ازاں ایم ٹی سیکشن میں سرکاری وہیکلز کا معائنہ کیا گیااور ڈرائیوروں کو سرکاری وہیکلز کی حفاظت کے بارے ہدایات دی گئیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(37)
15-01-2023
بہاول پور()پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گذشتہ 15روز کی کارکردگی ، 153 اشتہاری و30عدالتی مفروران سمیت321 ملزمان گرفتار،بھاری مقدارمیں منشیات اورغیرقانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج ۔ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیاہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا، ڈی پی ا وعبادت نثار ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بہاول پورپولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے دائو پرلگی رقم،منشیات اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔تھانہ سٹی حاصلپور، سٹی یزمان ، دھوڑکوٹ،بغداد الجدید اور چن ی گوٹھ پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے06مقدمات درج کرکے 39ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دائو پرلگی ہوئی لاکھوں روپے اورجواء کا سامان برآمدکرلیا۔ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کو32ملزمان کوگرفتارکرکے قبضہ سے1586 لیٹر دیسی شراب ، 230لیٹر لہن معہ 09چالو بھٹیاںبرآمدکرلیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں18ملزمان کو گرفتار کر کے 16کلو 290گرام چرس ، 267کلوبھنگ اور 50گرام آئس برآمد کر لی۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے36 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 29عددپسٹل30بور، 01رپیٹر، 01کاربین، 02رائفل، 02بندوق اور 01ریوالور32بور برآمدکرلیا۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے کیٹگری ''A'' کے18اور ''B'' کے135سمیت153 مجرم اشتہاری جبکہ کیٹگری ''B'' کے30عدالتی مفروران کوبھی گرفتار کرکے چالان عدالت کیاگیا ۔تھانہ کینٹ پولیس نے پکار 15پر جھوٹی اطلاعات دینے پر04ملزمان کو اور سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ سول لائنز، چنی گوٹھ، خیرپورٹامیوالی، سٹی احمدپورشرقیہ اور دھوڑ کوٹ نے 06مقدمات درج کرکے 09ملزمان کوگرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔ گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع میںجرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
image