PRESS RELEASE DATE 18.01.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(40)
18-01-2023
بہاولپور ()سی آئی اے پولیس کی موٹر سائیکل چورگینگ کے خلاف کارروائی،موٹر سائیکل چوری گینگ کے 02ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی 27 موٹرسائیکلیں برآمد ،برآمدہ مال مسروقہ قانونی طریقہ کار سے مالکان کے حوالے کیا جارہا ہے اس حوالے سے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم جمشید اختر کی پریس کانفرنس، بہاولپور پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سے ریلیف پہنچانے کے لیے چوری شدہ مال برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر رہی ہے، ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور پولیس معاشرتی امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے،سی آئی اے پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  گینگ میںشامل 02 ملزمان محمد اجمل اور عبدالخالق کوگرفتار کرلیا ۔گرفتارملزمان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیتی27موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ سمارٹ پولیسینگ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان تک پہنچنے میں کامیابی ملی اور ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان ضلع بہاولپور میں مختلف جگہوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔ ان ملزمان کی فراہم کردہ معلومات کے تناظر میں سی آئی اے پولیس نے مختلف علاقوں سے 27 موٹر سائیکل برآمد کئے ،یہ موٹر سائیکل سٹی بہاولپور کے مختلف علاقوں سے چوری کئے گئے تھے۔ ان میں سے تھانہ کینٹ، تھانہ کوتوالی، تھانہ سول لائنز، تھانہ بغداد اور تھانہ صدر بہاولپور کے چوری شدہ موٹرسائیکل شامل ہیں۔ قانونی طریقے کے بعد برآمد شدہ موٹر سائیکلوں کو اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا ۔ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم جمشید اخترنے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آج ہمیں خوشی ہے کہ ہم چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی بڑی تعداد ان کے اصل مالکان کے حوالے کر رہے ہیں۔ ایسے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوانا پولیس کا اولین فرض اوراولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈی پی او نے ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم جمشید اخترکی زیر نگرانی اانچارج سی آئی اے اور پوری ٹیم کو کامیاب کارروائی کرنے پر شاباش دی۔ بہاول پور پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاںہے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سے ریلیف پہنچانے کے لیے چوری شدہ مال برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اور اس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ بہاولپور کا امن برقرار رکھا جا سکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس  

**********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(41)
18-01-2023
بہاول پور()انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم میں بہاولپورپولیس کی گزشتہ 02 روزمیں منشیات فروشوں  کے خلاف مختلف کارروائیاں،23ملزمان گرفتار، قبضہ سے 520گرام چرس اور 110لیٹر دیسی شراب  برآمد،انتہائی تیز رفتاری اور جوا کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او عبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پنجاب اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی جاری کردہ مہم پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی سر براہی میں اور تمام ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی تمام ایس ایچ اوز نے ضلع بہاولپورمیں منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف مہم جاری۔ بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ تھانہ سٹی حاصلپور پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے01 ملزم کو گرفتارکرکے قبضہ سے520 گرام چرس  برآمدکرلی۔ تھانہ صدر بہاول پور اور صدر حاصلپور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 02عددملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے110 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔تھانہ ڈیرہ نواب صا حب اور سٹی حاصلپور پولیس نے انتہائی تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے02ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تھانہ چنی گوٹھ اورکوتوالی پولیس نے جوا کھیلنے والے 13ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دائو پر لگی رقم برامد کر لی۔ اسی طرح تھانہ سٹی احمد پوراور چنی گوٹھ پولیس نے پنجاب سائونڈ ایکٹ کے05ملزمان کو گرفتار کیا۔ متعلقہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریںتاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

****************************************

image