PRESS RELEASE DATE 19.01.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(42)
19-01-2023
بہاول پور() ڈی ایس پی کوثر عباس شہید پولیس ڈرائیونگ سکول احمدپورشرقیہ کے مارننگ وایوننگ کے موٹرسائیکل/ موٹرکاراور جیپ کے بیج نمبر11کی ٹریننگ مکمل ۔ اسٹوڈنٹس میں اچیومنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم اور 12ویں بیج کی ٹریننگ جاری ہے ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت اور شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے،ڈی پی اوعبادت نثار۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پور میں بھی شہریوں کو بہترین تربیت دینے کے لییڈی ایس پی کوثر عباس گیلانی شہید پولیس ڈرائیونگ سکول احمدپور شرقیہ کا قیام عمل میں لایا گیاہے، جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل/موٹرکار کی بہترین تربیت دی جا رہی ہے، اس سلسلہ میںدوہفتہ مشتمل ٹریننگ کے موٹرسائیکل/موٹرکاراور جیپ کے  بیج نمبر 11کی ٹریننگ مکمل کرنے والے11 اسٹوڈنٹس کے لیے تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے ۔اور بیج نمبر 12کی ٹریننگ جاری ہے ۔مجموعی طورپر اب تک 126اسٹوڈنٹس نے ڈرائیونگ ٹریننگ مکمل کرچکے ہیں ۔ ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کو پہلے اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے میں مصروف روڑز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت اعتماد میں اضافہ ہو اور کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ لیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس، پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں، اچھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو اچیومنٹ سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں۔دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی کے حامل اسٹوڈنٹس کو انچارج ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول نے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے،ڈی پی او عبادت نثار نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے،آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/ جاری کیے جاتے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے،لائسنس ایشو کرنے میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جا رہا ہے، ٹریفک اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزید عوام کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائیں اور تربیتی سیمینار بھی منعقد کئے جائیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

***********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(43)
19.01.2023
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکا نئے بھرتی ہونے والے پولیس سب انسپکٹرز سے خطاب ،بھرتی ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ۔ڈی پی او نے بھرتی ہونے والے سب انسپکٹرز کو محکمہ پولیس میں خوش آمدید کہا ، محنت ایمانداری اور جانفشانی کو اپنا شعار بنائیں تاکہ عوام الناس کو بہتر سروسز مہیا کی جاسکیں ،ڈی پی اوعبادت نثار
تفصیل کے مطابق محکمہ پولیس میںنئے بھرتی ہونے والے سب انسپکٹرز کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے پولیس لائنز بہاولپور میں نئے بھرتی ہونے والے پولیس سب انسپکٹرز کے ساتھ ملاقات کی۔ ڈی پی او نے نئے بھرتی ہونے والے سب انسپکٹرز کو مبارکباد دی اورمحکمہ پنجاب پولیس میں خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر خطاب میں کہا کہ نوجوانوںکو قابلیت کی بنیاد پر محکمہ پولیس میں بطور سب انسپکٹرز بھرتی کیا گیاہے۔آپ پر فرض عائد ہوتا ہے کہ سچے دل کے ساتھ عوام الناس کی خدمت کریں اور جرائم کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ میرٹ پر آنے والے یہ نوجوان سب انسپکٹرز ہمت، بہادری اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیکر اپنے ملک وقوم سمیت محکمہ پولیس کا نام بھی روشن کریں گے۔اس موقع پر نئے بھرتی ہونے والے سب انسپکٹرز نے اس بات کا عہد کیا کہ ہم عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اور معاشرے میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(44)
19.01.2023
بہاولپور()ڈی پی او عبادت نثارنے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات کی تکمیل کیلئے سخت ہدایات، تکمیل شدہ مقدمات کو فوری طور پر عدالت بھجوائے جانے اورزیر تکمیل مقدمات کو یکسوکرنے کے احکامات، انصاف میں تاخیر انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔ ڈی پی او۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی مقدمات کو متعینہ وقت میں تکمیل کرنے کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات کی تکمیل کیلئے سخت ہدایات جاری کیں۔نیز تکمیل شدہ مقدمات کو فوری طورپر عدالت بھجوائے جانے اور زیرتکمیل مقدمات کو یکسوکرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ 3 مہینے سے زیادہ عرصے سے پینڈنگ مقدمات کو دی گئی ڈیڈ لائن سے پہلے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مکمل کیا جائے۔ عدم گرفتار ملزمان، اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروران کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اسی طرح ایسے مقدمات جو کہ تکمیل ہو چکے ہیں ان کو ہر صورت فوری طور پر عدالت بھجوایا جائے تاکہ ان پر کیس ٹرائل شروع ہو سکے۔ ڈی پی او کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر پراگرس چیک کرنے کا طریقہ کار واضع کیا گیا۔ ڈی پی اوعبادت نثار نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اولین مقصد شہریوں کو بروقت انصاف مہیا کرنا ہے۔ کیونکہ انصاف میں تاخیر انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔ لہذا تمام افسران ان ہدایات پر من و عن عمل کریں۔ سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 
ترجمان بہاولپور پولیس 

***************************************

image