ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(45)
20-01-2023
بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوں کے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوعبادت نثار کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوزنے اپنے تھانہ جات کی حدودمیں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداوراما م بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورافسران واہلکاران کوچیک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی اوعبادت نثار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجودہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اورالرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(46)
20-01-2023
بہاول پور( )پولیس کی سال 2022میں بڑی کارروائیاں،راہزنی اور چوری میںملوث ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد،برآمد شدہ مال مسروقہ میں کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں ، موٹرسائیکل اور نقدی شامل ۔ ریجنل پولیس آفیسر منیر احمد ضیاء رائو بطور مہمان خصوصی شریک ۔پولیس لائنز میں پروقار تقریب مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے۔کروڑوں روپے کی مالیت کی 08گاڑیاں ،54موٹرسائیکل اور کیش رقم 15لاکھ 60ہزار روپے سے زائد رقم اصل مالکان کے حوالے کی گئی۔بعد ازاں آر پی او کی طرف سے کھلی کچہری منعقدکی گئی ۔
بہاول پور ( ) تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بہاول پور پولیس نے سال 2022 میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے راہزنی اورچوری میں ملوث ملزمان سے دوران تفتیش مقدمات کو ٹریس آئوٹ کرکے کروڑوں روپے کی مالیت کی 08گاڑیاں ،54موٹرسائیکل اور کیش رقم 15لاکھ 60ہزار روپے سے زائد رقم برآمد۔برآمد شدہ مسروقہ مال اصل مالکان کے حوالے کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریجنل پولیس آفیسر منیر احمدضیاء رائو بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان زاہد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔اس موقع پر لوگوں نے اپنے چوری شدہ مال ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں آر پی او کی طرف سے ڈسٹرکٹ پولیس دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں سائلین نے شرکت کرکے اپنے مسائل آرپی او کے سامنے رکھے جس پر فوری کاروائی کے احکامات جاری کیے گئے ۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر منیر احمد ضیاء رائونے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے اور اس کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں۔ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ان سے ہرگز نرمی نہیں برتی جائے گی ۔یہ لو گ معاشرے کا ناسورہیں۔ان کو کیفرکردار تک پہنچا کرہی دم لیں گے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
image