PRESS RELEASE DATE 06.02.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(85)

06-02-2023

بہاول پور()پولیس خدمت مراکزبہاول پورکی پراگریس رپورٹ ماہ جنوری میں6982 شہری پولیس خدمت مراکزبہاول پور،احمدپورشرقیہ اورحاصل پور سے متعلقہ مختلف سروسزسے مستفید ہوئے،خدمت مراکز بہاول پورپولیس کا فیس ہیں،ایک چھت تلے ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست سمیت شہریوں کی آسانی اورکسی بھی دشواری کاسامناکیے بغیرپولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کیے جارہے ہیں۔ڈی پی اوسید محمد عباس۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی'' پبلک سروس پالیسی''کے سپرٹ کے تحت ڈی پی اوسید محمد عباس کی سربراہی میں پولیس خدمت مراکز کی پرفارمنس کو مزید بہتر کیا جا رہاہے،حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کا خدمت مراکز میں سروسز کے حوالے سے بہت کلیئر ویژن ہے،خدمت مراکز کا مطلب ہی متعین شدہ وقت میں عوام کو سروسز دیناہے۔جس کے تحت شہریوں کی آسانی کے لیے پولیس خدمت مراکزبہاول پور،احمدپورشرقیہ اورحاصل پوراورپولیس موبائل خدمت مرکزکام کررہی ہے، جہاں پرشہریوں کوایف آئی آر کے اندراج کی درخواست سمیت پولیس سے متعلقہ مختلف سروسزفراہم کی جارہی ہیں،انچارج پولیس خدمت مراکزبہاول غلام مرتضیٰ اے ایس آئی اوران کی ٹیم نے ماہ جنوری میں بہاول پورکے علاوہ تحصیل احمدپورشرقیہ اورحاصل پورمیں پولیس خدمت مراکز شہریوں کوایک چھت تلے مختلف سروسز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ماہ جنوری کے دوران خدمت مراکزمیں پولیس سے متعلقہ دی جانے والی 6982سروسزسے مستفید ہوئے۔ان سروسزمیں 340کریکٹرسرٹیفکیٹ ،102ایف آئی آرزکی کاپی،171کرایہ نامہ کا اندراج،262 گمشدگی رپورٹ،84گاڑیوں کی ویر یفیکشن،1606جنرل پولیس ویر یفکیشن،3720لرنر رینیول،600ڈرائیونگ لائسنس رینیول،16 ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس،31شناختی کارڈ ویریفکیشن،01ایمپلائی رجسٹریشن اور49انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس شامل ہیں۔ڈی پی اونے کہا ہے کہ انسپکٹرجنرل آف پولیس  کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں خدمت کا یہ سفر جاری ہے۔ شہریوں کو سہولیات بہم پہنچانے میں تمام وسائل کو بروئے کار لایاجا رہاہے،انہوں نے پولیس خدمت مراکز پر کام کرنے والے افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ وہ خدمت کے جذبے سے کا م کرتے ہوئے شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(86)

06-02-2023

بہاول پور()پولیس کی گذشتہ ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری،429 مجرمان اشتہاری و 30عدالتی مفروران اور 125ٹارگٹ اوفینڈرسمیت902 ملزمان گرفتار،جن سے 01کروڑ 85لاکھ 83ہزارروپے سے زائدمال مسروقہ و نقدی برآمدہوا، شہریوں کا پولیس سے تعاون/ اطلاع دینے پر مزید جرائم پیشہ عناصرکوقابو کرنے سے جرائم میں کمی ہوسکتی ہے، شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں،پولیس ہرصورت ایسے عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا ئے گی، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق بہاول پورپولیس نے ماہ جنوری2023کے مہینہ میں1184مقدمات درج رجسٹر کیے، جن میں سے10 مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہو چکے ہیں، جن سے16 نئے اور پرانے مقدمات ٹریس آوٹ اور ناجائز اسلحہ برآمدکرنے علاوہ 18583789-روپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ و نقدی برآمد ہوا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے71 مقدمات درج اور71ملزمان کو گرفتارکر کے اُن کے قبضہ سے 02 عددرائفل،02رپیٹر،03عدد کاربین ،03بندوق55پسٹل اور06ریوالوراور219روندبرآمد ہوئے۔منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے131مقدمات درج کرکے ان میں ملوث134ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے 33 کلو750 گرام چرس،50 گرام آئس،292کلو400گرام بھنگ،4549لیٹر شراب،775لیٹر لہن اور19 چالو بھٹیاں شراب قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ قماربازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے18مقدمات درج کرکے 74 جواریوں کو گرفتار کرکے دائو پر لکی روقم اور جوئے کا سامان برآمدکیا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر14، عارضی رہائش کے10، بجلی چوری کے10، گیس ری فلنگ کے05 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جا چکا ہے۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے''اے'' کیٹگری کے27اور ''بی'' کے402 سمیت429مجرمان اشتہاری کے علاوہ کیٹگری "بی"کے 30عدالتی مفروران سمیت 125ٹارگٹ اوفینڈر کو بھی کو گرفتار کرکے چالان عدالت کیا، ڈی پی اوسید محمد عباس نے ماہ جنوری2023 کی کارگزاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا پولیس سے تعاون/ اطلاع دینے پر مزیدجرائم پیشہ عناصرکوقابو کرنے سے جرائم میں کمی ہوسکتی ہے، شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں پولیس ہرصورت ایسے عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا ئے گی۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(87)

06.02.2023

بہاولپور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس پرانے ملزمان کی گرفتاریوں اورقانونی کاروائی کے حوالے سے ضلعی پولیس کو ٹاسک، مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کریں، روزانہ کی بنیاد پر ہر تھانے کی پراگرس چیک کی جائے گی ،عوام کو معیاری انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے مہم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس نے بہاولپور کے تمام تھانوں کو پرانے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائیاں کرنے کا ٹاسک دے دیا،ان کی فہرستیں تیار کی جائیں اور تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آئی ٹی کی ٹیمیں تھانوں کی سطح پر تفتیشی افسران سے تعاون کر کے ملزمان کی نقل و حرکت کا تعین کریں اور ہر ممکن وسائل کو انویسٹی گیشن اور آپریشن میں استعمال کیا جائے، میں روزانہ کی بنیاد پر تمام ضلع کے تھانوں کی پراگرس چیک کروں گا اور جن کی پرفارمنس میں کمی ہوئی ان کو اس کا جواب دینا پڑے گا اور اچھی پرفارمنس والے افسران کو سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ کمیونٹی پولیسنگ کے ساتھ ساتھ جرائم پر قابو پانا اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنا ہماری ہر اول ڈیوٹی ہے۔ شہریوں کی داد رسی اس صورت میں ہو سکتی ہے جب ہم ان کے جان و مال کا نقصان کرنے والے افراد کو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوسید محمد عباس نے بہاولپور پولیس کے افسران کو جاری ہدایات میں کیا۔ 

ترجمان بہاول پورپولیس 

*********************************

image