ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(91)
08.02.2023
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کی ہدایت پر پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، ضلعی پولیس نے ماہ فروری کے پہلے 07روزمیں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑے کرکے 01کلو گرام سے زائد چرس، 474لیٹر سے زائد شراب و25لیٹر لہن معہ 01چالو بھٹی اورغیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا،مقدمات درج۔معاشرتی امن کو برقرار رکھنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کارلایاجارہاہے۔ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے وژن کے مطابق ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر بہاول پورپولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔بہاول پورپولیس نے جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات اور جانفشانی سے کام کرتے ہوئے ماہ فروری کے پہلے07 روز میں سماج دشمن عناصر ، مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران کے علاوہ درجنوں ملزمان کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کیٹگری اے کا کو ئی بھی ملزم گرفتار نہیںہوااور بی کے43مجرمان اشتہاری کو بھی گرفتارکرلیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کے دوران ملزمان سے 01کلو830گرام چرس،474لیٹردیسی شراب ، 25لیٹر لہن اور01چالو بھٹی برآمدکرلیں۔ غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان سے 14عددپسٹل30 بور، 01 عدد ریوالور32بور،01عدد رپیٹر12بور اوردرجنوں روند برآمدرکرلیے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج بھی کرلیے۔ڈی پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ اورسروسز کے ساتھ ساتھ پولیس کی اولین ڈیوٹی جرائم کا خاتمہ بھی ہے اور بہاول پورکو کرائم فری و پرامن بنانے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کارلایاجارہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ عوام کی خدمت اورحفاظت کواولین فرض سمجھ کر نبھائیں،میں ہر قدم
پر اپنی فورس ،بہاول پورکی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ہوں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(92)
08-02-2023
بہاول پور) ( بہاولپور پولیس کی طرف سے شہریوں کو میعاری سروسز کی فراہمی کا سلسلہ مزید وسیع کردیا گیا۔ڈی ایس پی نوید اکرام شہید ڈرائیونگ اسکول خیر پورٹامیوالی کے مارننگ وایوننگ موٹرسائیکل/موٹرکار کے علاوہ ایل ٹی وی بیج نمبر 03کی ٹریننگ مکمل اور چوتھے بیچ کی ٹریننگ جاری ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع یاافراد ہمیشہ کے لیے معذور ہوجاتے ہیں،اسکو ل میں مہلک حادثات سے بچائوکے حوالے سے بہترین تربیت اور شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا تی ہے-ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پورمیں بھی شہریوں کو بہترین تربیت/ ٹریفک سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ڈی ایس پی نوید اکرام شہید ڈرائیونگ اسکول خیر پورٹامیوالی کام کررہاہے۔جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل / موٹرکارکے علاوہLTVکی بہترین تربیت دی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں LTVکے بیچ نمبر 03 کی ٹرینینگ مکمل، 09کامیاب سٹوڈنٹس کی ٹریننگ مکمل کرنے پر اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے اور اب تک کل 34کامیاب سٹوڈنٹس کی ٹریننگ مکمل کرنے پر اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔ڈرائیونگ اسکول کے اسٹاف نے بہترین انداز میں اسٹوڈنٹس کو ڈرائیونگ کی تربیت دی،دوہفتے کی ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کو ٹریننگ اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے میں مصروف روڑز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت ان کے اعتماد میں اضافہ ہو۔کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ کا انعقادکیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس،پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں۔ جبکہ کورس کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل اسٹوڈنٹس کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر عباس اختر نے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔ ڈی پی اوسید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے،آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/جاری کیے جاتے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچائو کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(93)
08-02-2023
بہاول پور پولیس جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے کے لئے تکنیکی بنیادوں پر بھی متحرک، سمارٹ پولیسنگ اور آن لائن سسٹم کا بھرپور استعمال،ماہ جنوری 2023میں504سے زائد پرائیویٹ ملازمین اور 2343 کرایہ داران کا اندراج کیا گیا ۔ڈی پی او سید محمد عباس کے حکم پر رہائش گاہوں ، کاروباری مراکز اور فیکٹریوں میں کام کرنے والے پرائیویٹ ملازمین کی رجسٹریشن مہم جاری ، شہریوں کی حفاظت اور کرائم کنٹرول میں سول سوسائٹی کا پولیس کے ساتھ تعاون نہایت ضروری ہے،اپنی ر ہائش گاہوں ، کاروباری مراکز اور فیکٹریوں پرپرائیویٹ ملازم رکھنے سے پہلے قریبی تھانے میں رجسٹریشن لازمی کروائیں تاکہ عوام الناس کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے ڈی پی او سید محمد عباس۔
بہاولپور()تفصیلات کے مطابق بہاولپور پولیس کی طرف سے انسداد جرائیم مہم اور عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے کاوشیں تیز کردی گئیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کی ہدایت پر ماہ جنوری میں 504سے زائد پرائیوٹ ملازمین اور 2343کرایہ داران کا اندراج کیا گیا۔ جس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔ ڈی پی او بہاولپور نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ مکان کی کرایہ داری اور اپنی ہائش گاہوں ، کاروباری مراکز اور فیکٹریوں پر ملازم رکھنے سے پہلے قریبی تھانے میں رجسٹریشن لازمی کروائیں تاکہ عوام الناس کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے ۔ ڈی پی اوسید محمد عباس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور شر پسند عناصر ایک شہر سے دوسرے شہر جرم کی نیت سے جاتے ہیں یا پھر مختلف مقدمات میں مطلوب افراد اپنے آپ کو چھپانے کیلئے ہوٹلز، سرائے یا مکان کرائے پر لیکر پناہ اختیار کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں عوام الناس کی ر ہائش گاہوں ، کاروباری مراکز اور فیکٹریوں پر کام کرنے والے پرائیویٹ ملازمین بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوسکتے ہیں ۔قیام امن اور انسداد جرائم کے سلسلہ میں ر ہائش گاہوں ، کاروباری مراکز اور فیکٹریوں پر کام کرنے والے پرائیویٹ ملازمین کی رجسٹریشن انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ شہریوں کی حفاظت اور کرائم کنٹرول میں سول سوسائٹی کا پولیس کے ساتھ تعاون نہایت ضروری ہے۔ غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے شہری ضلع کا امن خراب کرنے اور دوسرے شہریوں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ انسداد جرائم مہم کے تحت بہاولپورپولیس انتہائی تندہی سے کاوشوں میں مصروف عمل ہے جس میں مستقبل میں مزید تیزی لائی جاے گی۔ تاکہ ضلع بہاولپور کو امن کا گہوارہ اور عوام الناس کے جان ومال کاتحفظ یقینی بنایا جاسکے ۔ڈی پی او نے اس موقع پر کہاکہ معاشرے میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کو سروس ڈلیوری کی باآسانی فراہمی اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع پنجاب پولیس کا نصب العین ہے افسران جدید اور عوام دوست پولیسنگ کے ساتھ بھرپور انسدادی کاروائیوں سے معاشرے میں احساس تحفظ کی فضا کو فروغ دیں۔
ترجمان پولیس بہاولپور
*************************************
image