PRESS RELEASE DATE 09.02.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(94)
09-02-2023 
بہاول پور()پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے موٹر کار بیج نمبر 94کی ٹریننگ مکمل، 57اسٹوڈنٹس میں اچیومنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت اور شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے،ڈی پی اوسید محمد عباس۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پور میں بھی شہریوں کو بہترین تربیت دینے کے لیے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام عمل میں لایا گیاہے، جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل/موٹرکار کے علاوہ ایل ٹی وی کی بہترین تربیت دی جا رہی ہے، اس سلسلہ میں02 ہفتہ پر مشتمل ٹریننگ94 و یں بیج کی ٹریننگ مکمل کرنے والے57 اسٹوڈنٹس کے لیے تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے اچیومنٹ سرٹیفکیٹس دئیے گئے ۔ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کو پہلے اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے میں مصروف روڑز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت اعتماد میں اضافہ ہو اور کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ لیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو دن اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹینس، پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں، اچھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو اچیومنٹ سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں۔دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی کے حامل اسٹوڈنٹس کوڈی ایس پی ٹریفک ملک اقبال اعوان نے انچارج ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول ایوب گجرایس آئی کے ہمراہ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے،ڈی پی او سید محمد عباس نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے۔آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/ جاری کیے جاتے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے،لائسنس ایشو کرنے میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جا رہا ہے، ٹریفک اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزید عوام کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائیں اور تربیتی سیمینار بھی منعقد کئے جائیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(95)
09-02-2023
بہاول پور()پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ،گزشتہ 02روز میں 35ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں سے 01کلو چرس،387لیٹر دیسی شراب و لہن 25لیٹر معہ 03چالو بھٹیاں اور 03 پسٹل 30بوراور 02ریوالور32بور برآمد، مقدمات درج، دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے معاشرے کو منشیات فروشوں سے پاک کیاجائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس۔ 
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوسید محمد عباس کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تھانہ صدر حاصلپور،ڈیراور،سمہ سٹہ،سٹی یزمان،صدر یزمان،مسافر خانہ،نوشہرہ جدید اورسول لائنز پولیس نے شراب فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے10 ملزمان کو گرفتارکرلیا ،جن کے قبضہ سے387 لیٹر شراب دیسی و لہن25لیٹر معہ 03چالو بھٹیاں برآمدکرلی۔ تھانہ نوشہرہ جدید اور کوتوالی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے02 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے01کلوگرام چرس برآمدکرلی۔ جبکہ سٹی حاصلپور،نوشہرہ جدیدہیڈراجکاں،کینٹ اور سول لائنز پولیس نے اسلحہ ناجائز کے خلاف کاررائی کرتے ہوئے05 ملزمان کو گرفتار کے قبضہ سے 03 عددپسٹل30بوراور 02عدد ریوالور32بوربرآمد کر لیا۔تھانہ سٹی حاصلپور اور کوتوالی پولیس نے جوا کھیلتے ہوئے 17ملزمان کو گرفتارکرلیا۔تھانہ قائمپور پولیس نے پنجاب سائونڈ ایکٹ کی خلاف 01ملزم کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی اوسید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قانون شکنی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے معاشرے کو منشیات فروشوںسے پاک کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپورپولیس 

*********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(96)
09-02-2023 
بہاول پور()18ویںچولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی 2023کے موقع پر سکیورٹی انتظامات مکمل ،ڈیوٹی پلان جاری،جیپ ریلی کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی،ڈی پی اوسید محمد عباس۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ڈی سی پی کے زیر اہتمام 18ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی2023 کے موقع پر 2100سے زائد آفسران و اہلکار ان ڈیوٹی سرانجام دیں گے جس میں ضلع پولیس کے 840،پی سی کے 391،ڈولفن فورس کے 24جوان،سپیشل پروٹیکشن یونٹ 20(ریزرو)کے 200جوان،ایلیٹ فورس کے 150جوان اور ٹریفک پولیس کے 500 جوان ڈیوٹی کے لیے تعینات کئے  گئے ہیں اس کے علاوہ دوسرے ڈسٹرکٹ کے 08اہلکار جن میں 01ایس پی ،02ڈی ایس پی اور 05ایس ایچ او شامل ہیں ۔ سکیورٹی پلان میں ڈیوٹی پر مامور تمام آفسران اور جوانوں کو تاکید کی گئی ہے کہ  اپنی ڈیوٹی کو الرٹ ہو کر سرانجام دیں اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شرپسند عناصر ، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔ ریس ٹریک کو ہر ممکن طریقہ سے کلیئر رکھا جائے ،شرکا جیپ ریلی کو قیام کی جگہ سکیورٹی ہائی الرٹ رکھیں اور کسی غیر متعلقہ شخص کو ہر گز قریب نہ آنے دیں ۔گاڑٰیوں کی پارکنگ مختلف پروگرامز سے مناسب فاصلے پر طے شدہ مقام پر کرائی جائے۔ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک کی نگرانی میں ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے جو اپنی نفری کے ہمراہ گاڑیوں کی مناسب جگہ پارکنگ اور روٹ کو کلیئر رکھنے کو ساتھ ساتھ ٹریفک کو رواں دواں رکھیں گے۔چولستان جیپ ریلی کے موقع پر ضلع پولیس ،ڈولفن فورس،ایلیٹ فورس،ٹریفک فورس،سپیشل برانچ،بم ڈسپوزل اسکارڈاور معاون محکمہ جات کے اہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،جنہیں ڈیوٹی کے متعلقہ تمام ہدایات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔پولیس فورس کے آپس میں باہمی رابطہ رکھنے کے لیے وائرلیس بیس سیٹ مختلف مقامات پر نصب کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ کسی بھی وقت ہنگامی صورت حال کے پیش نظر پولیس لائنز میں نفری ہمہ وقت تیار رہے گی۔ڈی پی او سید محمد عباس
ترجمان بہاولپور پولیس

***********************

 

image