ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(97)
10-02-2023
بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوں کے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوسید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوزنے اپنے تھانہ جات کی حدودمیںجمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداوراما م بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورافسران واہلکاران کوچیک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس موجود اسلحہ اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی اوسید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجودہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اورالرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مؤثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(98)
10-02-2023
بہاولپور ()ڈولفن اسکواڈ پولیس کی قابل تحسین کاروائی،بہاولپور پولیس کی ڈولفن سکارڈ نمبر 03نے دوران چیکنگ ملزم کو بمعہ اسلحہ ناجائز گرفتار کر لیا مقدمہ درج،ڈی پی اور سید محمد عباس نے ڈولفن سکارڈنمبر03کو سرٹیفکیٹ اور نقدی انعام سے نوازا اور شاباش دی۔ بہاولپور پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاںہے،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ڈی پی اوسید محمد عباس۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوسید محمد عباس کی قیادت میں بہاولپور پولیس معاشرتی امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے،ڈولفن پولیس سکارڈ نمبر 03نے ملزم محمد عامر کوبمعہ اسلحہ ناجائز گرفتار کر لیا۔ڈی پی او سید محمد عباس نے ڈولفن سکارڈ نمبر 03کے نوجوانوں کو سرٹیفیکیٹ اور نقدی انعامات دیئے اور حوصلہ افزائی کی۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی و شب و روز کی محنت سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم مختلف تھانوںکی حدود میں وارداتیں کرتا تھا۔ ملزم سے مزید اینٹروگیشن جاری ہے، ڈی پی او نے ڈولفن سکارڈ نمبر 03 کو کامیاب کارروائی کرنے پر شاباش دی۔بہاول پور پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں ہے، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سے ریلیف پہنچانے میں بہاولپور پولیس ہر وقت اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف ہے اور اس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ بہاولپور کا امن برقرار رکھا جا سکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
******************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(99)
10-02-2023
بہاول پور()پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ،گزشتہ روز میں 14ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں سے 510گرام سے زائد چرس اور 05 پسٹل 30بوراور 01ریوالور32بور برآمد، مقدمات درج، دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے معاشرے کو منشیات فروشوں سے پاک کیاجائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوسید محمد عباس کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تھانہ ڈیرہ نواب صاحب پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے01 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے510گرام چرس برآمدکرلی۔ جبکہ سول لائنز ،بغدادالجدید،عباسنگر اورقائمپور پولیس نے اسلحہ ناجائز کے خلاف کاررائی کرتے ہوئے06 ملزمان کو گرفتار کے قبضہ سے 05 عددپسٹل30بوراور 01عدد ریوالور32بوربرآمد کر لیا۔تھانہ بغدادالجدید پولیس نے جوا کھیلتے ہوئے 07ملزم کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی اوسید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قانون شکنی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے معاشرے کو منشیات فروشوںسے پاک کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپورپولیس
*******************
image