ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(100)
11-02-2023
بہاولپور() ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کا ڈی پی او آفس میں اردل روم،300 سے زائد پیش۔ 09 افسران سروس سے برخاست ۔ میرے نزدیک سزا اور جزا کا پیمانہ صرف کارکردگی ہے جو بھی افسر اچھا کام کرے گا اس کے مطابق اس کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس۔
بہاول پور( ) تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس نے ڈی پی اوآفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ جس میں300سے زائدافسران/اہلکارپیش ہوئے۔ 09پولیس افسران کو ریگولر انکوائری کے بعد غیر حاضری اور کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر سروس سے برخاست کر دیا. متعدد پولیس افسران کو سروس ضبطلگی ، تنخواہ ضبطلگی، رینک میں تنزلی اور وارننگ جیسی سزائیں سنائیںاورمتعد دافسران و ملازمان کے جواب پرمطمیئن ہوکر ان کے شوکاز فائل کردیئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں احتساب کے مضبوط نظام سے ہی میرٹ اور انصاف کا بول بالا ہوتا ہے ۔ کرپشن، بدعنوانی، نااہلی اور ناقص تفتیش پر کو ئی کمپرومائز نہیں محکمہ میں صرف ایماندار، محنتی، پروفیشنل افسران کی جگہ ہے۔ افسران پر اختیارات سے تجاوز، ناقص تفتیش، فرائض میں غفلت اور کرپشن جیسے الزامات ثابت ہوئے تھے۔ میرے نزدیک سزا اور جزا اکا پیمانہ صرف اور صرف کارکردگی ہے جو بھی افسر اچھا کام کرے گا اس کے مطابق اس کی حوصلہ افزائی کی جائیگی اختیارات کا ناجائز استعمال محکمہ کے وقار کو مجروح کرتا ہے۔ جس سے عوام کا محکمہ سے اعتماد کم ہوتا ہے تمام افسران اور ملازمان اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر قانون کے مطابق حاصل ہونے والے اختیار ات کا جائز استعمال کریں جس سے محکمہ میں بہتری کے ساتھ ساتھ لوگوں میں بھی اعتماد بحال ہوگا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(102)
11.02.2023
بہاولپور()ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی شہید کانسٹیبل محمد عرفان کے والد عبدالغفار سے ملاقات ،مکمل مالی و معاشی تعاون کی یقین دہانی۔شہید ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ،اپنا آج قربان کر کے معاشرے کا"کل" بچانے والے پولیس شہدا میرے لئے سب سے زیادہ وی وی آئی پیز ہیں،شہدا ء کی فیملی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔ڈی پی او سید محمد عباس
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس نے شہید کانسٹیبل محمد عرفان کے والد سے ملاقات.مکمل مالی و معاشی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ محمد عرفان کانسٹیبل جو کہ قریب ایک سال قبل تھانہ چنی گوٹھ کے علاقے میں ڈاکوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے.ڈی پی او سید محمد عباس نے شہید کے والد عبدالغفار سے ملاقات کی. ور انکے مسائل بغور سنے اور انکے تمام مالی و معاشی معاملات میں مکمل تعاون اور پیروی کرنے کی یقین دہانی کروائی .،ڈی پی اوسید محمدعباس نے کہا کہ شہد اء کسی بھی معاشرے کے مشترکہ محسن ہوتے ہیں،مجھے فخر ہے کہ میں ایسی بہادر فورس کی ضلعی کمانڈ کر رہا ہوں جس کے شب قدر جیسے آفیسر یہ کہتے ہوئے مادر وطن پر قربان ہو جاتے ہیں کہ جاں دی اسی کی تھی حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا،محکمہ پولیس اور معاشرہ آپ کا مقروض ہے،آپ اپنے مسائل کے لئے مجھے میرے ذاتی نمبر پر براہ راست کال کریں دن ہو یا رات،صبح ہو یا شام، شہید کی فیملی کے مسائل حل کر کے مجھے خوشی ہی نہیں فخرہو گا،ڈی پی او سید محمد عباس نے کہا کہ میرے دفتر میں ایک"شہید ڈیسک"کے نام سے خصوصی کاونٹر بنایا گیا ہے جو بہاولپورپولیس کے شہدا ء کی فیملیز سے رابطہ رکھے گا،شہدا ء کی فیملیز دفترتشریف لائیں تو انہیں وی وی آئی پی پروٹوکول دے کر شہید کے قرض کا اعتراف کیا جائے گا، اس موقع پر شہیدکانسٹیبل محمد عرفان کی بہادری کی یادوں کو تازہ کیا گیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(103)
11-02-2023
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی شہید اے ایس آئی شب قدر کی بیٹی سب انسپکٹر عدیلہ قدر کی شادی میں شرکت۔ نیک تمناں اور دعاں میں رخصتی۔ شہید کی بیٹی ہماری آفیسر بھی ہیں اور ہمارا فخر بھی۔ محکمہ پولیس شہید کا قرض دار ہے۔ شہدا کے بچوں کو باپ کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔ڈی پی او سید محمد عباس۔
ڈی پی اوبہاولپور: ڈی پی او سید محمد عباس کی شہید اے ایس آئی شب قدر کی بیٹی عدیلہ قدر سب انسپکٹر کی شادی میں خصوصی شرکت کی۔ شب قدر شہید مورخہ2005میں علاقہ تھانہ اوچ شریف میں دوران گشت اچانگ ڈاکوئوں کا سامنا ہونے پرجواں مردی سے مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کر گئے تھے۔عدیلہ قدر یسب انسپکٹر نے اپنے شہید والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے محکمہ پولیس کو جوائن کیا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے جوانوں سمیت دلہے کا پھولوں کی پتیوں سے والہانہ استقبال کیا۔ڈی پی او نے شہید کی بیٹی اور پولیس آفیسر ہونے کے ناطے بہاولپور پولیس کی طرف سے تحائف بھی پیش کئے اور دلہے کو سلامی دیتے ہوئے مبارکباد دی۔ڈی پی او نے شہید کی قربانی کو باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارا قابل فخر سرمایہ ہیں۔شادی میں شرکت کو یادگار بنانے کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا تھا کہ یہ صرف شہید کی بیٹی نہیں بلکہ بہاولپور پولیس کی بیٹی ہے،میرا فرض ہے کہ میں ایک شہداء کی بیٹی اور ایک آفیسر ہونے کے ناطے ان کی خوشیوں میں شریک ہوں۔ رخصتی کے وقت بہاولپور پولیس کے دستے نے دلہن کو بھرپور وقار سے رخصت کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
image