ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(106)
13-02-2023
بہاول پور() پولیس کی ماہ فروری 2023 کے پہلے عشرے کی کارکردگی رپورٹ جاری،"بی" کیٹگری کے52 ملزمان سمیت 145 ملزمان گرفتار کرلیے ، 05 کلوگرام سے زائد چرس برآمد، شراب فروشوں کے خلاف ایکشن۔، اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے درجنوں ملزمان گرفتار، جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ پر بھی توجہ دی جارہی ہے تاکہ عوام اور پولیس میں موجود خلیج کو دور کرکے اعتماد کی فضا کو بحال کیا جاسکے،جرائم پر مکمل کنٹرول کرنے کے لیے شہری پولیس کا ساتھ اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بہاول پورپولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے دائو پرلگی رقم، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کو 20 ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے869 لیٹر دیسی شراب ، 25لیٹر لہن معہ 03چالو بھٹیاں برآمد کرلیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 12 ملزمان کو گرفتار کر کے 5کلو 620 گرام سے چرس برآمد کر لی۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے31 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 23عدد پسٹل 30 بور،01 عددرائفل،05 عدد ریوالور 32بور، 02 عدد رپیٹر 12 بور اور درجنوں روند برآمد کرلیا۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے ''B'' کے 52 مجرم اشتہاریوں کو گرفتار کرکے چالان عدالت کیا گیا۔انتہائی تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے 05 اور پنجاب سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 01 ملزم کو بھی گرفتار کیا ۔اسی طرح جوا کھیلنے والے 24 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔ترجمان بہاولپور پولیس
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(107)
13-02-2023
بہاولپور() پولیس کی جانب سے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے مشکوک اشخاص و گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری، ماہ فروری کے پہلے 10 دنوں میں 26371 مشکوک افراد کی چیکنگ۔ 25 مجرمان اشتہاری گرفتار، 04 عدالتی مفرران گرفتار، 11004 مشکوک گاڑیوں کی بھی چیکنگ۔ جرائم سے پاک معاشرہ ہمارا عزم ہے، ڈی پی او سید محمد عباس ۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔ماہ فروری کے پہلے 10دنوں میں بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ کا جاری رکھا ہوا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک افراد ، مشکوک گاڑیوں کی چیک جاری ہے ، دوران چیکنگ 26371 مشکوک لوگوں کو چیک کیا جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 25 اور عدالتی مفرران 04 کو بھی گرفتار کرلیا۔ جبکہ کل 11004 مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس پر 18 گاڑیوں کا سراغ لگایا گیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، میری پالیسی بہت کلیئر ہے جو بھی آفیسر جرائم کی روک تھام اور کرائم کنٹرول میں برتری لے گا وہی آفیسر میرا فیورٹ ہے اور جو کوئی آفیسر ٹائم پاس کرے گا اس کو کسی ذمہ دار سیٹ پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(108)
13-02-2023
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری۔ 34 شہریوں کی شرکت۔ موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری۔ بہاولپور کے شہریوں کے جائز مسائل ہر طور پر حل کیے جائیں گے۔ ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے بہاولپور کے شہریوں کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ گزشتہ روز 34 شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے ڈی پی او آفس کا رخ کیا اور ڈی پی او کو اپنے مسائل کے حل کیلئے درخواستیں دیں۔ ڈی پی او نے موقع پر ہی تمام معزز شہریوں کو بذات خود سنا اور ان کے پولیس سے متعلقہ درپیش مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او نے شہریوں سے بات کرت ہوئے کہا کہ بہاولپور کے شہری میرے لیے وی آئی پیز ہیں اور ان کو باعزت طور پر سننا اور مسائل کو حل کرنا میری اولین ذمہ داری ہے۔ کوئی بھی شخص بلا جھجک اپنا ایشو لیکر میرے پاس آسکتا ہے۔
ترجمانِ پولیس بہاولپور ۔
*********************
image