ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(109)
14-02-2023
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کی زیرنگرانی بہاولپورپولیس نے رواں ماہ میں قتل، تیزاب گردی اور منشیات فروشی کے مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کو بہترین تفتیش کے باعث کیفر کردارتک پہنچایا،بھاولپور پولیس کی شب وروز کی محنت اور میرٹ پر تفتیش کی بدولت عدالتوں میں ٹرائل کے بعد01 ملزم کو عمر قید تیزاب گردی کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان کو 14سال قیدو جرمانہ، خاتون منشیات فروش سمیت02 ملزمان کو مختلف سزائیں ۔دستیاب وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے میرٹ پر تفتیش جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی اوسید محمد عباس۔
بہاول پور( )تفصیل کے مطابق بھاولپور پولیس نے میرٹ پر اندراج مقدمات اور تکمیل تفتیش کی بدولت متعدد ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ ملزمان کو پولیس کی کامیاب تفتیش کی بدولت قانون رائج الوقت کے مطابق سزائیں دلوائی گئیں۔ مقدمہ نمبر204/22تھانہ صدر بہاولپورمیں قتل کے مقدمہ میں معزز عدالت ہائے نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ساجد کو عمر قید اور 03لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا۔ مقدمہ نمبر100/22 تھانہ قائمپور میں تیزاب گردی کے مقدمہ کے علاوہ مختلف مقدمات میں معزز عدالت ہائے نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان سجاد اور نعیم کو 19سال قید و 07لاکھ50ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا۔ جبکہ مقدمہ نمبر785/22تھانہ سول لائنز میں منشیات فروشی کے مقدمہ میں معزز عدالت ہائے نے ملزمہ نسرین مائی عرف ناہید کو 09سال قید و 80ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا۔ مقدمہ نمبر260/22تھانہ خیر پور ٹامیوالی میں منشیات فروشی کے مقدمہ میں معزز عدالت ہائے نے ملزم اورنگ زیب کو 04سال06ماہ قید و 20ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنا دیادرج تھا۔۔مقدمہ نمبر726/22 تھانہ عباسنگر میں منشیات فروشی کے مقدمہ میں معزز عدالت ہائے نے ملزم کو 06سال قید و 30ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا درج تھا۔اس ضمن میں ڈی پی او سید محمد عباس نے کہا کہ یہ بہاولپور پولیس کی موثر تفتیش کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ کہ معزز عدالت ہائے نے معاشرے میں بد امنی اور ناسور پھیلانے والے ملزمان کو عبرت ناک سزائیں سنائی ۔ڈی پی او نے بہترین تفتیش پر تفتیشی آفسران کو سراہا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
******************************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(110)
14.02.2023
بہاولپور ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے سمارٹ پولیسینگ کے ذریعے مشکوک اشخاص کی چیکنگ کو یقینی بنانے بارے ہدایات جاری کیں۔ ہوٹل آئی اور ٹریول آئی سافٹ ویئر کے ذریعے افراد اور مسافروں کی چیکنگ انتہائی اہم، ۔ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو محدود کیا جائے گا، ڈی پی او سید محمد عباس۔
تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب کی ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے متعلق پالیسی کے تحت ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو محدود کرنے اور ان کی گرفتاری کیلئے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دیں۔ اب تک بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ رکھا ہوا ہے۔ جس کو مزید بہتر بنانے کیلئے ڈی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو ٹاسک دیا کہ تمام ہوٹلز ، سرائے ، بس اڈوں پر ٹریول آئی اور ہوٹل آئی سافٹ وئیرز کو مزید ایکٹو کیا جائے۔ جو بھی مسافر سفر کرے گا یا ٹکٹ خرید کرے گا اسکا شماختی کارڈ لازمی طور پر چیک کیا جائے اور اسے سافٹ ویئر میں انٹر کیا جائے۔ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک افراد پر کڑی نگرانی کی جائے، دوران چیکنگ ہوٹل آئی سسٹم کے ذریعے ہوٹلز پر آنے والے تمام مہمانوں کو چیک کیا جائے تا کہ مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف کارروائیاں کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔ سمارٹ آئی سافٹ ویئر کو سیکیورٹی کے عمل کا مستقل فیچر بنایا گیا ہے۔ اگر مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والا کوئی شخص چیک ان کرتا ہے تو پولیس کو اطلاع بھیجی جاتی ہے اور اس سلسلے میں مناسب کارروائی کی جاتی ہے۔ حکومت پنجاب نے ہوٹلوں کے لیے یہ لازمی قرار دیا کہ وہ مہمانوں کی تفصیلات کے اندراج کے لیے ہوٹل آئی سسٹم اور مسافروں کی تفصیلات کے اندراج کے لیے ٹریول آئی سسٹم کا استعمال کریں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ اس پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، جس ایس ایچ او کے ایریا سے اس سسٹم کے تحت ملزمان گرفتار ہوں گے یہ اس متعلقہ آفیسر کی بہتر کارکردگی اور کنٹرول کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح جو بھی ہوٹل مالکان یا اڈہ مالکان ان حکومتی ہدایات پر عملدرآمد نہیں کرتے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*************************
image