PRESS RELEASE DATE 15.02.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(111)
15.02.2023
بہاولپور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس پرانے ملزمان کی گرفتاریوں اورقانونی کاروائی کے حوالے سے ضلعی پولیس کو ٹاسک، مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کریں، روزانہ کی بنیاد پر ہر تھانے کی پراگرس چیک کروں گا، ڈی پی او
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے مہم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس نے بہاولپور کے تمام تھانوں کو پرانے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائیاں کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ ایسے تمام اشتہاری ملزمان جو پچھلے کئی سالوں سے روپوش ہیں ان کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ ڈی پی او نے تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو اس بارے واضع ہدایات جاری کر دیں۔ بہاولپور کے شہریوں کو ہر ممکن حد تک دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عادی مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلیے بہاولپور پولیس دن رات کوشاں ہے۔ تمام فیلڈ افسران اشتہاری ملزمان کو ہر صورت دی گئی ڈیڈ لائن میں گرفتار کریں گے۔ انٹر پول سے کوآرڈینیٹ کر کے بیرون ملک فرار اشتہاریوں کو گرفتار کیا جائے گا ۔ان کی فہرستیں تیار کی جائیں اور تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آئی ٹی کی ٹیمیں تھانوں کی سطح پر تفتیشی افسران سے کوآپریشن کر کے ملزمان کی نقل و حرکت کا تعین کریں اور ہر ممکن وسائل کو انویسٹی گیشن اور آپریشن میں استعمال کیا جائے، میں روزانہ کی بنیاد پر تمام ضلع کے تھانوں کی پراگرس چیک کروں گا اور جن کی پرفارمنس میں کمی ہوئی ان کو اس کا جواب دینا پڑے گا اور اچھی پرفارمنس والے افسران کو سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوسید محمد عباس نے بہاولپور پولیس کے افسران کو جاری ہدایات میں کیا۔ 
ترجمان بہاول پورپولیس

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(112)
15-02-2023 
بہاول پور()ڈی پی او سید محمد عباس کا ڈی آئی جی کیپٹن (ر)سید احمد مبین شہید پولیس ڈرائیونگ اسکول میں وزٹ،دوران وزٹ اسکول کا معائنہ کیا گیا ،شہریوں کو مہلک حادثات سے بچائو اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے تا کہ قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے،ڈی پی اوسید محمد عباس۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کا  ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول میں وزٹ کیا گیا، جہاں پر صبح و شام دو شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو موٹرسائیکل/موٹرکار کے علاوہ ایل ٹی وی ڈرائیوننگ کی بہترین تربیت دی جا رہی ہے، ڈی پی او سید محمد عباس نے اسکول کا تمام تر ویزٹ کیا اور اسکول کو سکورٹی کے حوالے سے بھی چیک کیا ،ڈی پی او سید محمد عباس نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے۔آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/ جاری کیے جاتے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے،لائسنس ایشو کرنے میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جا رہا ہے، ٹریفک اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزید عوام کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائیں اور تربیتی سیمینار بھی منعقد کئے جائیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

***********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(113)
15-02-2023
بہاول پور( ) ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں تھانہ صدر بہاولپور پولیس کی بڑی کارروائی،بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز اور سینکڑوں روند برآمد، ملزمان پابند سلاسل ، مقدمہ درج۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے پولیس ٹیم کو سراہا۔
 تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے دن رات کی محنت اور جدید اختراعات کا سہارا لیتے ہوئے علاقہ تھانہ صدر بہاولپور میں بد امنی پھیلانے والے ملزمان محمد سرور، شہباز اور دیگر ساتھیوں کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ ملزمان پہلے سے تھانہ صدر پولیس کو ہوائی فائرنگ ، ناجائز قبضہ اور بلوہ جیسے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ جن میں 03 عدد پسٹل نائن ایم ایم۔ ایک عدد پمپ ایکشن،01 عدد رائفل ،01 کلاشنکوف، بھاری مقدار میں میگزینز  اور سینکڑوں روند برآمد کرلیے، ناجائز اسلحہ کے خلاف علیحدہ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان اسلحہ کی مدد سے ناجائز قبضہ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کیلیے استعمال کرتے تھے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے تھانہ صدر بہاولپور کی ٹیم کے کام کو سراہا اورسرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ۔
 ترجمان پولیس بہاولپور

********************

image