PRESS RELEASE DATE 16.02.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(114)

16-02-2023

بھاولپور ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کا تھانہ سول لائنز ، مسافر خانہ اور چوکی نورپور کی زیر تعمیر عمارات کا وزٹ۔ ڈی پی او نے دوران وزٹ تھانے کی کنسٹرکشن  اور میٹریل کے حوالے سے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایات دیںایس ایچ اوز کو روزانہ کی بنیاد پر سائٹ کا وزٹ کرنے کی ہدایتتھانے ہمارا گھر ہیں ۔ ان کی تعمیر بلکل ویسے ہی ہو جیسے اپنے گھر کی ہوتی ہے۔ ڈی پی اوکسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہفتہ واری رپورٹ چیک کروں گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس ۔

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کا تھانہ سول لائنز اور مسافر خانہ اور چوکی نورپور کی زیر تعمیر عمارات کا وزٹ۔ ڈی پی او نے دوران وزٹ تھانے کی کنسٹرکشن اور میٹریل کے حوالے سے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایات دیںایس ایچ اوز کو روزانہ کی بنیاد پر سائٹ کا وزٹ کرنے کی ہدایت ۔ اس مو قع پر ڈی او نے کہاکہ تھانے ہمارا گھر ہیں ۔ ان کی تعمیر بلکل ویسے ہی ہو جیسے اپنے گھر کی ہوتی ہے۔ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہفتہ واری رپورٹ چیک کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ نئی بلڈنگ کی تعمیر سے پولیس افسران کو رہائش کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔ڈی پی ا ونے متعلقہ افسران کو معیاری میٹریل کے ساتھ منصوبے کوجلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی ا ونے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویثرن اورعوام دوست پالیسی کے تحت پولیس کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے پولیس کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔انہو ں نے کہاکہ آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں روایتی تھانہ کلچر کی تبدیلی اورعوام الناس کو معیاری اورفوری انصاف کی فراہمی کے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

پریس ریلیز

بہاولپور()ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید کا اسپیشل انیشیٹیوپنجاب پولیس اسٹیشن بغداد الجدید،سید احمد مبین شہیدپولیس ٹریننگ ڈرائیونگ سکول اور پولیس خدمت مرکز بہاولپورکا سرپرائز وزٹ۔

تفصیل کیمطابق ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے جدید سہولیات سے آراستہ SIPs پولیس اسٹیشن بغداد الجدید،سید احمد مبین شہیدپولیس ٹریننگ ڈرائیونگ سکول،ڈرائیونگ لائسنس برانچ اور پولیس خدمت مرکز بہاولپورکا وزٹ کیا اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس بھی موجود تھے۔آر پی او نے SIPs پولیس اسٹیشن بغداد الجدید کا دورہ کرتے ہوئے محکمہ پولیس کی جانب سے عوام کو دی گئی جدید آن لائن سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فرنٹ ڈیسک کانٹر کا وزٹ کرتے ہوئے تعینات عملہ سے ان کی ورکنگ کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ آنے والے شہریوں سے عزت و احترام سے پیش آئیں،ان کے معاملے کا فوری اندراج کریں تاکہ اس سسٹم سے لوگوں کو پیش آنے والی دقتوں کا خاتمہ ہو۔جدید آن لائن سسٹم کی بدولت کم وقت میں زیادہ لوگوں کو بہترانداز اوربروقت سہولیات فراہم کرکے انکے قیمتی وقت کو بچا سکتا ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔اس کے علاوہ تمام تر معلومات جوکہ تھانہ میں وزٹ کرنے والے شہریوں کیلئے ضروری ہیں،وزٹنگ روم میں نصب کی گئی سکرین پر ڈسپلے کی جائیں۔شہریوں کی شکایات کے اندراج ہوتے ہی مقررکردہ ٹائم فریم میں ان شکایات کا ازالہ کیا جائے۔اس کے علاوہ ایس ایچ اوز صاحبان پولیس آفیسرز کے ہفتہ وار ریسٹ کوبھی یقینی بنایا جائے۔اسی دوران آر پی او نے سید احمد مبین شہیدپولیس ٹریننگ ڈرائیونگ سکول اینڈ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا بھی وزٹ کیا۔بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمدعباس کے ہمراہ پولیس خدمت مرکز بہاولپور کابھی دورہ کیا۔آر پی او نے  پولیس خدمت مرکزبہاولپور میں عوام کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا، شہریوں سے بات چیت کی جنہوں نے ان سہولیات پر تسلی اور اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے خدمت مرکز کے آن لائن ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔آر پی او نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس خدمت مراکز ریجن کے تمام سرکلز میں بنائے جا چکے ہیں جہاں عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے 14مختلف سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں، اس نظام کی بدولت عوام کوڈسٹرکٹ آفس، پولیس اسٹیشن یا دیگر دفاترکے چکر لگانے سے بچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں، عوام اورپولیس کے درمیان دوریاں ختم کرنے اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام کر رہے ہیں۔شہریوں کی مزید سہولت کیلئے ڈرائیونگ لائسنس برانچز ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید،رینیول،انٹرنیشنل لائسنس اور لرنر بنانے کیلئے رات 12بجے تک کام کریں گی۔

ریجنل پولیس بہاولپور

image