PRESS RELEASE DATE 17.02.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(115)

17-02-2023

بہاول پور( ) ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں تھانہ عنائیتی اور ڈیراور پولیس کی بڑی کارروائی،بھاری مقدار میں شراب دیسی و لہن اورچالو بھٹی برآمد، ملزمان پابند سلاسل ، مقدمات درج۔منشیات فروشی ایک لعنت ہے۔جس کومعاشرے سے ختم کر کے ہی دم لیں گے۔ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کو کیفرکردارتک پہنچاناہے ڈی پی او سید محمد عباس۔

 تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر تھانہ عنائیتی اور ڈیراور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 02ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب ، لہن معہ چالوبھٹی برآمد کرلی۔ تھانہ ڈیراورپولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے  منشیات فروش آصف کوگرفتار کرکے 60لیٹر شراب برآمد کرلی ۔ اسی طرح تھانہ عنائیتی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ملزم خضر عرف کالا سے100لیٹر دیسی شراب ، 160لیٹر لہن معہ چالو بھٹی برآمد۔دونوں ملزمان تھانہ عنائتی اور ڈیراورپولیس کو مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ڈی پی او سید محمد عباس نے دونوں تھانوں کی دن رات کوشاں کو خوب سراہا اور شاباش دی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  منشیات فروشوں اور شراب فروشوںکے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیںتاکہ معاشرے کو ایسے نا سورعناصر سے پاک کیا جاسکے۔  منشیات فروشی ایک لعنت ہے۔جس کومعاشرے سے ختم کر کے ہی دم لیں گے۔ان کے خلاف کریک ڈائو ن اسی طرح جاری رہے گا۔ہمارا عزم جرائم سے پاک معاشرہ ہے ۔ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کو کیفرکردارتک پہنچاناہے۔

 ترجمان پولیس بہاولپور      

************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(116)

17-02-2023

بھاولپور ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کا تھانہ صدر یزمان ، ہیڈراجکاں اور ڈی ایس پی آفس یزمان کی زیر تعمیر عمارات کا وزٹ۔ ڈی پی او نے دوران وزٹ تھانے کی کنسٹرکشن  اور میٹریل کے حوالے سے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایات دیںاور کہا کہ بلڈنگ میں استعمال ہونے والا میٹریل معیاری ہونا چائیے  اورایس ایچ اوز کو روزانہ کی بنیاد پر سائٹ کا وزٹ کرنے کی ہدایت دیں اور کہا  زیر تعمیر تمام بلڈنگز کا کا م تیزی سے کیا جائے ۔ ڈی پی اوکسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہفتہ واری رپورٹ چیک کروں گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس ۔

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کا تھانہ صدر یزمان اورہیڈ راجکاںاور ڈی ایس پی یزمان کی زیر تعمیر عمارات کا وزٹ۔ ڈی پی او نے دوران وزٹ تھانے کی کنسٹرکشن اور میٹریل کے حوالے سے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایات دیںکہ بلڈنگ میں استعمال ہونے والا مٹریل معیاری ہونا چاہیے۔ڈی پی او نے کہا کہ زیر تعمیر بلڈنگز کا کام تیزی اور پائیداری سے کیا جائے ۔ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔بلڈنگ کی تعمیر بالکل گھر جیسی ہونی چاہیے۔ہفتہ واری رپورٹ چیک کروں گا۔ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ تھانہ میں آنے والے تمام سائلین کے لیے بیٹھنے کو مناسب انتظام کیا جائے ، سائلین کے ساتھ اپنا رویہ شائستہ رکھا جائے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ڈی پی ا ونے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویثرن اورعوام دوست پالیسی کے تحت پولیس کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے پولیس کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا اس سسٹم سے  لوگوں اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور لوگوں پر پولیس کا اعتماد بحال ہو گا ۔انہو ں نے کہاکہ آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں روایتی تھانہ کلچر کی تبدیلی اور عوامالناس کو معیاری اور فور ی انصاف کی فراہمی کے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

image