PRESS RELEASE DATE 18.02.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(117)
18.02.2023
بہاول پور() بہاولپور ضلع میںپولیس کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوربغداد کیمپس کے مرکزی گرائونڈ میں کھیلوں کے شاندار ایونٹ کااختتام ، کرکٹ مقابلوں میں بہاولپور سٹی پولیس الیون نے یزمان پولیس الیون کو فائنل میں شکست دے کر فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کر لی، پولیس ٹیموں کے مابین ایسے مزید بین الاضلاعی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ پولیس کے جوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے، ڈی پی او بھاولپورسید محمد عباس۔
تفصیل کے مطابق آئی جی ساتھ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بہاولپور ضلع  میں کرکٹ اور والی بال ٹیمیوں کے مابین اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوربغداد کیمپس کے مرکزی گرانڈ میں کھیلوں کا شاندار ایونٹ اختتام پزیر ہو گیا۔ کرکٹ مقابلوں میں بہاولپور پولیس الیون نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہاولپور سٹی پولیس الیون نے یزمان پولیس الیون کو فائنل میں167 رنز کا حدف دیا جس  کے مقابلے میںیزمان پولیس الیون  100 سکور  بھی نا بنا سکی،محمد قیس بہترین بیٹنگ اور بہترین بولنگ کی بناء پر میچ کے بہترین کھلاڑی بنے۔ اس سے قبل بہاولپور سٹی  پولیس الیون اور حاصلپور پولیس الیون  جبکہ دوسری جانب یزمان پولیس الیون اور احمدپور پولیس الیون ممد مقابل رہیں جس میںبہاولپور پولیس  اور یزمان الیون کی ٹیموں نے کانٹے دار مقابلے کے بعد میچ بہاولپور  سٹی پولیس نے اپنے نام کر لیا۔ ڈی ایس پی  آرگنائزڈ کرائم اور ڈی ایس پی یزمان نے شاندار کار گردگی دکھانے والیے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپورسید محمد عباس نے کہا کہ پولیس ٹیموں کے مابین ایسے مزید بین الاضلاعی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ پولیس کے جوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے اور عوام الناس کی نظر میں پولیس کا بہتر تشخص اجاگر کیا جا سکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(118)
18-02-2023
بہاول پور(     )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کی ڈی پی او دفتر میں برانچز ہائے کے انچارجز کے ساتھ میٹنگ۔پی او ٹریکنگ سیل قائم،پی او ٹریکنگ سیل کو تفتیشی افسران اور مدعیوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت۔آئی جی کمپلینٹ سیل نمبر  1787کی درخواستوں کی پینڈنسی کلیر کرنے کے احکامات۔ تمام برانچز اپنے ٹاسک متعلقہ ڈیڈ لائن میں مکمل کریں۔ ڈی  پی او سید محمد عباس
   تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ڈی پی او دفتر میں برانچز انچارجزکے ساتھ میٹنگ کی ۔ ڈی پی او نے پی او ٹریکنگ سیل کی پراگرس چیک کی اور روزانہ کی بنیاد پر تفتیشی افسران کو ہدایات کی کہ مدعیوں سے رابطہ میں رہ کر پی او کی گرفتاری یقینی بنائیں۔ ڈی پی او کو آئی جی کمپلینٹ سیل نمبر 1787 کی درخواستوں کے بارے میں بریف کیا گیا، ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفئیر کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ پولیس کے جاری شدہ پراجیکٹس کی روزانہ کی بنیاد پر پراگرس کو چیک کیا جائے گا۔کسی بھی برانچ کی پینڈنسی نہ ہو۔ تمام برانچز سی پی او کی طرف سے دی جانے والی ہدایات کے مطابق دی گئی ڈیڈ لائن کے اندر اپنے معاملات کو کو حل کریں گے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام  تھانوں،  ڈی پی او آفس اور دیگر پولیس عمارات کی سیکیورٹی سخت کو فول پروف بنایا جاے۔ مزید ڈی پی او نے کہا کہ تمام تھانوں اور دفاتر میں آنے والے اشخاص کی فزیکل چیکنگ کا لازمی کیا جائے۔  
ترجمان بہاولپور پولیس

 

image