PRESS RELEASE DATE 20.02.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(121)

20-02-2023

 بہاول پور(   ) آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی،پولیس کے نوجوانوں کا ٹرن آئوٹ بھی چیک کیا، اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ فٹنس اور ڈسپلن پر خصوصی توجہ دی جائے، ڈی پی اوسید محمد عباس۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ، ڈولفن فورس اورٹریفک اسٹاف نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ کی اور جنرل سلامی دی افسران نے جنرل پریڈ کا ملاحظہ اورٹرن آوٹ چیک کیا۔ جنرل پریڈ کا مقصد آفیسران و جوانوں کی جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنا ہے انہوں نے پریڈ میں شامل آفیسران اورجوانوں سے کہا کہ اپنی صحت اورفٹنس کا خاص خیال رکھیں تاکہ آپ بہتر چاق وچوبند ہو کر فرائض سر انجام دے سکیں اور معاشرے میں برائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکیں۔بعد ازاں ایم ٹی سیکشن میں سرکاری وہیکلز کا معائنہ کیا گیااور ڈرائیوروں کو سرکاری وہیکلز کی حفاظت کے بارے ہدایات دی گئیں۔ڈی پی او سید محمد عباس نے کہا جنرل پریڈ کا مقصد پولیس فورس کا ٹرن آئوٹ اورچست وتندروست ہونا بہت لازمی ہے تاکہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی با خوبی ادا کرسکے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(122)

20-02-2023

بہاول پور( ) ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں تھانہ صدر بہاولپور پولیس کی بڑی کارروائی،03کلوسے زائد ہیروئن برآمد، ملزم پابند سلاسل ، مقدمہ درج۔ منشیات جیسے زہر کو ہر قیمت پر ختم کرکے ہی دم لیں گے۔ملزم کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کو کیفرکردارتک پہنچاناہے۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی منشیات کے خلاف مہم بھر پور طور پر جاری۔ تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے بھاری مقدار میں ہیروئین برآمد کر لی تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروشی کے خلاف بھر پور کارروائی کی۔ دوران کارروائی ملزم محمدجاوید  سے 3 کلو دو سو گرام ہیروئن برآمد ۔ ملزم محمد جاوید ولد فیض شاہدرہ کا رہائشی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ آئی جی پنجاب کی منشیات فروشی کے خلاف جاری مہم میں یہ اہم پیش رفت ہے۔ ڈی پی او نے کہا منشیات جیسے زہر کو ہر قیمت پر ختم کرنے کا عہد ہے۔ڈی پی او سید محمد عباس نے تھانہ صدر بہاولپور کی دن رات محنت کو خوب سراہا اور شاباش دی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  منشیات فروشوں کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیںتاکہ معاشرے کو ایسے نا سورعناصر سے پاک کیا جاسکے۔ ڈی پی او نے کہاسماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔

 ترجمان پولیس بہاولپور 

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(123)

20.02.2023

بہاولپور(   )ڈی پی او سید محمد عباس کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری۔ متعدد شہریوں کی شرکت۔ موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری۔ بہاولپور کے شہریوں کے جائز مسائل ہر طور پر حل کیے جائیں گے۔تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد بحال رہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے بہاولپور کے شہریوں کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ گزشتہ روز متعدد شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے ڈی پی او آفس کا رخ کیا اور ڈی پی او کو اپنے مسائل کے حل کیلئے درخواستیں دیں۔ ڈی پی او نے موقع پر ہی تمام معزز شہریوں کو بذات خود سنا اور ان کے پولیس سے متعلقہ درپیش مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او نے شہریوں سے بات کرت ہوئے کہا کہ بہاولپور کے شہری میرے لیے وی آئی پیز ہیں اور ان کو باعزت طور پر سننا اور مسائل کو حل کرنا میری اولین ذمہ داری ہے۔ کوئی بھی شخص بلا جھجک اپنا ایشو لیکر میرے پاس آسکتا ہے تا کہ ان کے مسئلہ کو میرٹ پر حل کیا جا سکے۔ڈی پی او سید محمد عباس نے کہا کہ پولیس کے لیے عوام میں اعتماد کا ہونا ضروری ہے تا کہ وہ اپنے مسائل  بلا جھجک  پولیس کو بیان کر سکیں۔جس پر ہمارا فرض ہے کہ ہر ممکن طور پر ان شہریوں کے مسائل حل کریں۔ 

ترجمانِ پولیس بہاولپور ۔

**********************

 
image