ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(123)
21-02-2023
بہاولپور () ڈی پی او سید محمد عباس کی پولیس لائن بہاولپور میں ڈولفن اسکواڈ کے افسران کے ساتھ خطاب،ان کا حوصلہ بڑھایااور پوری ڈولفن فورس کوخراج تحسین پیش کی،ڈی پی او سید محمد عباس نے پوری ڈولفن اسکواڈکو کیش انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔ آپ سب میرے دل کے بہت قریب ہیں آ پ کی فلاح و بہبود کا میں ذمہ دار ہوں،ڈی پی اوسید محمد عباس۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوسید محمد عباس کا بہاولپور پولیس لائن میں ڈولفن فورس تمام افسران سے خطاب،ڈولفن پولیس ا سکواڈکا حوصلہ بڑھایا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈی پی او سید محمد عباس نے ڈولفن اسکواڈکے نوجوانوں کو کیش ریوارڈ اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا اور حوصلہ افزائی کی،ڈی پی او سید محمد عباس نے کہاآپ ہماری فیملی ہیں کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑ سکتے ہر دم آپ کے ساتھ ہیں۔بہاول پور پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے، شہریوں کو ان کے سکون اور قیمتی اساسوںسے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سے ریلیف پہنچانے میںبہاولپور پولیس ہر وقت اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف ہے اور اس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ بہاولپور کا امن برقرار رکھا جا سکے۔ڈی پی او سید محمد عباس نے کہا آپ سب میرے دل کے بہت قریب ہیں آپ کی فلاح و بہبود کا میں خود ذمہ دار ہوںمیرا موبائل نمبر آب سب کے پاس ہے کسی بھی وقت آپ مجھے کال کریں کسی کا کوئی بھی ذاتی معاملہ ہو یا محکمانہ اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ڈی پی او سید محمد عباس اور فورس کے نعرے،فلک شگاف نعروں سے سماں بندھ گیاپاکستان زندہ آباد،پنجاب پولیس زندہ آباد۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(124)
21.02.2023
ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کے ہمراہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کا وزٹ۔آر پی او اور ڈی پی او نے دولفن فورس کے دونوں افسران محمد اسد اور محمد یوسف کی عیادت کی اور پھول پیش کیے ۔ڈ نوجوانوں کی حوصلہ آفزائی کی۔ کیش ریوارڈ اور سرٹیفیکیٹس کا اعلان کیا اور کہا آپ نے بہت ہمت اور حوصلہ دکھایا اور آپ کی جرات کو سلام ہے۔آر پی او بہاولپور
تفصیلات کے مطابق آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے ہسپتال کا وزٹ کیا۔ زخمی ڈولفن پولیس کے افسران محمد اسد اور محمد یوسف کی عیادت کی۔ آر پی او اور ڈی پی او نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔ اور پھول پیش کیے۔ بہاولپور پولیس کی طرف سے زخمی افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے 50/50 ہزار کیش ریوارڈ اور سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا۔ گزشتہ روز ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن پولیس کے افسران زخمی ہوئے تھے۔آپ نے بہت ہمت اور حوصلہ دکھایا اور آپ کی جرات کو سلام ہے۔ آر پی اونے کہا آپ ہماری فیملی ہیں۔ کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ آر پی او اور ڈی پی او نے زخمی افسران کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی، ان کے والدین کا حوصلہ بڑھایا ۔آر پی او نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے پنجاب پولیس جرائم پیشہ افراد کو ان کے انجام تک پہنچا کر ہی دم لے گی۔ آر پی او نے مزید کہا کہ ڈولفن فورس کے جوانوں نے بہت ہمت اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے بہاولپور کے شہریوں کو بڑی تباہی سے بچایا۔ میرا موبائل نمبر آپکے پاس ہے ۔ کسی بھی وقت کوئی مسئلہ ہو تو بلا جھجک مجھ سے رابطہ کریں۔ آپکو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ اور میرے آفس کی طرف سے یہاں پر افراد مامور ہیں جو کہ چوبیس گھنٹے آپکی مدد کیلئے ادھر موجود ہوں گے۔
ترجمان پولیس بہاولپور
********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(125)
21.02.2023
ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا وزٹ کیا ، زخمی ہونے والے طالب علم الیان عباس سے ملاقات، عیادت کی اور تحائف پیش کئے۔ خود کو اکیلا نہ سمجھیں ہم آپکے ساتھ ہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید محمد عباس نے گزشتہ روز ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے طالب علم کی عیادت کی۔ ڈی پی او نے نوجوان کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔ ان کا حوصلہ بڑھایا۔ ڈی پی او نے زخمی طالب علم کی کیش کی صورت میں حوصلہ افزائی بھی کی۔ اپ کے علاج معالجے کے تمام اخراجات ہمارے ذمہ ہیں۔ بہاولپور پولیس کی طرف سے ایک آفیسر یہاں پر مامور ہے۔ جو رائونڈ دی کلاک اپکی مدد کیلئے موجود ہے۔ ڈی پی او آپ نے خود کو اکیلا نہیں سمجھنا۔ بہاولپور پولیس ہمہ وقت آپکے ساتھ ہے۔ آپ کو کوئی بھی پریشانی ہو یا مسئلہ ہو آپ بلاجھجک مجھ سے رابطہ کریں یا میرے آفیسر کو بتائیں آپ کو ہر صورت سہولت دینا اور آپکا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ڈی پی او نے نوجوان کی ہمت کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ اس ملک کا مستقبل ہیں آپکے حوصلے کی میں داد دیتا ہوں۔
ترجمان پولیس بہاولپور
********************
image