PRESS RELEASE DATE 22.02.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

   ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(126)
22.02.2023
ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی احمد پور شرقیہ میں گزشتہ روز دوران واردات قتل ہونے والے شہری کی نماز جنازہ میں شرکت ، لواحقین سے ہمدردی کا اظہار۔ مکمل انصاف کی یقین دہانی۔ایسا گھنائونا جرم کرنے والے کسی صورت آزاد نہیں رہیں گے۔ بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ ڈی پی او سید محمد عباس 
 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نے گزشتہ روز دوران واردات قتل ہونے شہری محمد اصغر کی نماز جنازہ میںبھی شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او احمد پور شرقیہ، ایس ایچ اوز سٹی و صدر سرکل بھی شریک ڈی پی او نے نماز جنازہ ادا کی اور مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی۔ انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے  تعزیت کی اور انکو حوصلہ دیا۔ڈی پی او نے ڈی ایس پی احمد پور کو ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اقدامات مزیر تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ایلیٹ فورس، آئی ٹی اسپیشلیسٹ اور مخصوص ریڈنگ پارٹی پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی تھی اور کہاکہ مجھے روزانہ کی بنیاد پر اس کی پراگرس دی جائے ۔ میں خود اس کیس کی نگرانی کروں گا۔ ایسا سنگین جرم کرنے والے کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔یہ کیس ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کیلئے ایک چیلنج کیس ہے۔ جس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ڈی پی او کی مرحوم کے لواحقین سے گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مجھے آپکے دکھ کا احساس  ہے۔ اپکے ملزمان کو پکڑنے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا ء فرمائیں  اور ان کے درجات بلند فرمائیں اور ان کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائیں۔
ترجمان پولیس بہاولپور

*******************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(127)
22.02.2023
بہاولپور؛ ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر ملکی صورت حال کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے سٹی سرکل میں سرچ آپریشن ، شہری اپنا شناختی کارڈ اور گاڑیوں کے ملکیتی کاغذات اپنے ہمراہ رکھیں، تاکہ سرچ آپریشن اور سنیپ چیکنگ کا عمل جلد مکمل ہو سکے۔ ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کی موجودہ ملکی و علاقائی صورتحال کے پیش نظر دیے گئے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس نے ضلع کے تمام تھانوں کی سطح پر ملکی صورت حال کے پیش نظرسرچ آپریشن کرنے کا حکم دیا۔ جس کے سلسلہ میں سٹی سرکل میں مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ آپریشن کیے گئے تاکہ شر پسند اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کو یقینی بنایا جائے۔ اس طرز پر ضلع کے مختلف مقامات پر گاہے بگاہے سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں کو سلسلہ بھی جاری ہے۔ ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام خصوصا ان دنوں اپنے شناختی کارڈ اور گاڑیوں کے ملکیتی کاغذات اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ دوران سرچ آپریشن اور سنیپ چیکنگ آپکو کسی بھی زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے، اور تصدیق کا عمل جلد مکمل ہو سکے۔ مزید شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی اور شر انگیزی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن کو دیں یا پھر پکار 15 پر کال کریں تاکہ ایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لاکر معاشرے کو بدامنی اور شرپسندی سے محفوظ رکھا جا سکے۔ آپکے تحفظ کیلئے کوشاں بہاولپور پولیس 
ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 

 

image