ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(128)
23-02-2023
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،14 ملزمان گرفتار،3کلو سے زائد چرس، 260لیٹر دیسی شراب، 02عدد پسٹل30بور اورجوا کے متعدد ملزمان گرفتار ،مقدمات درج ۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔تھانہ سٹی حاصلور،ڈیرہ نواب صاحب،خیر پور ٹامیوالی اوربغدادالجدید پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے05 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے260لیٹر دیسی شراب برآمدکرلی۔تھانہ بغداد الجدید اور سول لائنز پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے02ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے قبضہ سے 03کلو580گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ صدر حاصلپوراور صدر احمد پورپولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02ملزمان کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے02عدد پسٹل 30بور برآمدکرلی۔ جبکہ تھانہ صدر حاصلپور پولیس نے قمار بازی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے05ملزمان کو گرفتارکر لیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوسید محمد عباس نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(129)
23.02.2023
بہاولپور() ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کا پرانے ملزمان کی گرفتاریوں اور قانونی کاروائی کے حوالے سے ضلعی پولیس کو ٹاسک۔ڈی پی او سید محمد عباس نے سختی سے تمام تھانہ جات کو حکم دیا کہ وہ اپنا ٹارگٹ پورا کریں،میں خود روزانہ کی بنیاد پر ہر تھانے کی پراگرس چیک کروں گا۔عوام کو معیاری انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے مہم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بہاولپور کے تمام تھانوں کو پرانے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائیاں کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ڈی پی او نے کہا آئی ٹی کی ٹیمیں تھانوں کی سطح پر تفتیشی افسران سے تعاون کر کے ملزمان کی نقل و حرکت کا تعین کریں ۔ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے موثر سنیپ چیکنگ کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ناجائز اسلحہ ،منشیات کی اسمگلنگ ،قمار بازی ، قحبہ خانہ جیسے معاشرتی جرائم کو روکنے کیلئے اپنے اپنے سرکل میں چیکنگ کے سلسلے کو موثر بنائیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور شر پسند عناصر ایک شہر سے دوسرے شہر جرم کی نیت سے جاتے ہیں یا پھر مختلف مقدمات میں مطلوب افراد اپنے آپ کو چھپانے کیلئے ہوٹلز، سرائے یا مکان کرائے پر لیکر پناہ اختیار کرتے ہیں۔ ایسے تمام اشخاص جو کرایہ پر رہتے ہیں ان کا کرایہ نامہ اپنے اپنے سرکل میں چیک کریں ۔ڈی پی او سید محمد عباس نے کہا میں روزانہ کی بنیاد پر تمام ضلع کے تھانوں کی پراگرس چیک کروں گا اور جن کی پرفارمنس میں کمی ہوئی ان کو اس کا جواب دینا پڑے گا اور اچھی پرفارمنس والے افسران کو سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ کمیونٹی پولیسنگ کے ساتھ ساتھ جرائم پر قابو پانا اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنا ہماری ہر اول ڈیوٹی ہے۔ شہریوں کی داد رسی اس صورت میں ہو سکتی ہے جب ہم ان کے جان و مال کا نقصان کرنے والے افراد کو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سید محمد عباس نے بہاولپور پولیس کے افسران کو جاری ہدایات میں کیا۔
ترجمان بہاول پور پولیس
***********************
image