PRESS RELEASE DATE 24.02.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(130)
24-02-2023
بہاولپور(     )ڈی پی او سید محمد عباس نے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سکولوں کی فول پروف سیکیورٹی کے احکامات جاری کر دئیے، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سکولوں کا سیکیورٹی آڈٹ کریں۔ پٹرولنگ کرنے والے پولیس افسران اپنے علاقوں کے سکولوں کی سیکیورٹی  چیکنگ کے ذمہ دار ہوں گے، پولیس افسران سکولوں کی سیکیورٹی انتظامات کو اپنی نگرانی میں چیک کریں گے۔ ڈی پی او کی پولیس افسران کو ہدایات جاری۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایات کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس معاشرے کے ہر طبقہ کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے ضلع بھر کے تمام چھوٹے بڑے سکولوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ضلع پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کی مثر سیکیورٹی ناگزیر ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ سکولوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے وہ تمام ایس اوپیز پورے ہونے چاہیں سکولوں کی سیکیورٹی کو چیک کرنا آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس پٹرولنگ پر جو افسران مامور ہوں گے وہ سکولوں کی سیکیورٹی چیکنگ کے بھی ذمہ دار ہوں گے، ڈی پی او نے کہا کہ سکولوں میں پڑھنے والے بچے ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، ڈی پی او نے سکولوں کے پرنسپل کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں رات کے وقت بھی سیکیورٹی گارڈ کا ہونا بہت ضروری ہے تا کہ کرائم میں کمی ہوسکے، پولیس افسران سکول انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(131)
24-02-2023
بہاول پور()جمعتہ المبارک کے روزایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اورامام بارگاہوں کے وزٹ،سیکیورٹی ڈیوٹی کوچیک کیا،ملکی صورتحال کے پیش نظرڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسندعناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجداور اما م بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامور افسران و  جوانوں کوچیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ملکی صوتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اورالرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصراپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیںگے، انہوں نے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں مثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

 

image