ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(132)
25-02-2023
بہاول پور()پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ،گزشتہ 02روز میں 25ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں سے 02کلو سے زائد چرس،100گرام افیون ،470لیٹر دیسی شراب اور 03 پسٹل 30بور،01بندوق 12بوراور 01ریوالور32بور برآمد، مقدمات درج، دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے معاشرے کو منشیات فروشوں سے پاک کیاجائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوسید محمد عباس کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تھانہ چنی گوٹھ ،نوشہرہ جدید، خیرپورٹامیوالی، صدر بہاولپور اور سمہ سٹہ پولیس نے شراب فروشوںکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان عباس ، محمد بلوچ، اکبر اسلم ریاض حمزہ اور بلال کو گرفتارکرلیا ،جن کے قبضہ سے470 لیٹر شراب دیسی برآمدکرلی۔ تھانہ صدر بہاولپور، ڈیرہ نواب صاحب اور چنی گوٹھ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان امیر بخش، اصغر، شکیل اور احسان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے100گرام افیون اور 02کلو690گرام چرس برآمدکرلی۔ جبکہ صدر بہاولپور، مسافر خانہ، ڈیرہ نواب صاحب اور صدر حاصلپور پولیس نے اسلحہ ناجائز کے خلاف کاررائی کرتے ہوئے ملزمان شکیل، ایوب ، عرفان،علی خان اور عمران کو گرفتار کے قبضہ سے 03 عددپسٹل30بور، 01بندوق 12بوراور 01عدد ریوالور32بوربرآمد کر لیا۔تھانہ بغداد الجدید پولیس نے جوا قحبہ خانہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 08ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈی پی اوسید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قانون شکنی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے معاشرے کو منشیات فروشوںسے پاک کیا جائے گا۔
ترجمان بہاولپورپولیس
*****************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(133)
25-02-2023
بہاولپور()ڈی پی اوسید محمد عباس نے پولیس افسران کو سنگین واقعات پر کرائم سین اور فرنزک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں کو فوری بلانے کی ہدایات جاری کر دیں، پولیس افسران ان کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے،کسی رکاوٹ کی صورت میں میرے ساتھ براہ راست رابطہ کریں میں کرائم سین اور فرنزک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں کے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچنے کو یقینی بناوں گا،ڈی پی او
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدمحمد عباس نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کیا،ڈی پی اوسید محمد عباس نے کہا کہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں پر قانون شکن اس ٹیکنالوجی کو منفی رجحانات کے لئے استعمال کر رہے ہیں ہم نے اس سائنسی سہولیات کو عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے لئے استعمال کرنا ہے،ریاست نے پولیس کو جدیدسائنسی ٹیکنالوجی تک مکمل دسترس دے دی ہے،جس کے لئے کرائم سین اور فرانزک سائنس لیبارٹری جیسے ریاستی ادارے موجود ہیں،ڈی پی او نے کہا کہ خدا نخواستہ اگر کہیں کوئی سنگین واردات ہوتی ہے تو متعلقہ پولیس آفیسر کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ خود بھی موقع پر پہنچے،کرائم سین اور فرانزک سائنسی لیبارٹری کی ٹیموں کو اس سپرٹ کیساتھ اطلاع دے کر ان سے سفری فالو اپ لے جس سے تھانہ کی گاڑی، کرائم سین اور فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیمیں بیک وقت موقع پر پہنچیں،جا ئے وقوعہ پر موجود شواہد کو اکٹھا کر کے قانون کے مطابق محفوظ بنایا جائے کیوں کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے ٹھوس شواہد بلائنڈ وارداتوں کو جلد سے جلد ٹریس کرنے،ملزمان کی گرفتاری اور ریکوری کا باعث بنتے ہیں،ڈی پی ا ونے کہا کہ یہی پولیسنگ کی ایس او پی ہے جس سے سنگین سے سنگین واردات بھی جلد ٹریس ہو جاتی ہیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
******************
image