PRESS RELEASE DATE 26.02.2023 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(134)
26.02.2023
بہاول پور() ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی سخت ہدایات۔ تھانہ سٹی حاصلپور پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، 06 ملزمان گرفتار،02کلو سے زائد چرس برآمد ، 06 مقدمات درج، منشیات فروشی کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ ،بہاولپور کے نوجوانوں کو اس زہر سے بچانے کا عزم ہے۔ڈی پی او سید محمد عباس ۔ ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کی ہدایت پر  تھانہ سٹی حاصلپور پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 06 منشیات فروش ملزمان کو زیر حراست لیا ۔ جن سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئیں۔  اسپیشل ٹیمز نے منشیات فروش  محمد شہباز کو حسب نشاندہی مخبر قابو کیا ۔ملزم کے قبضہ سے1300 گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔اسی طرح آپریشن کرتے ہوئے  منشیات فروش ملزم علی حسنین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 300 گرام چرس برآمد کر لی۔ جبکہ مزید کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم  ظہیر اسلم  کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 200 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے نہر فورڈواہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم مسعود عباس کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 240 گرام چرس برآمد کر لی۔ اسی طور پر مزید کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم ارشاد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 100 گرام چرس برآمد کر لی۔ جبکہ الہ اباد کالونی کے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم غلام یسین سے دوران  کارروائی 400 گرام چرس برآمد کرلی ۔ جبکہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم یسین سے بندوق 12 بور برآمد کرلی۔ تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کرلئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اپنے پیغام میں کہا ہے منشیات فروشی کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ ،بہاولپور کے نوجوانوں کو اس زہر سے بچانے کا عزم ہے۔ ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ سٹی حاصلپور غلام رسول بھٹی اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور مزیدکارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(135)
26-02-2023
بہاولپور(  )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کی کانسٹیبل محمد عظیم کی بیٹی کی شادی میں شرکت۔ نیک خواہشات کا اظہار،ایک کمانڈر کی حیثیت سے فورس کے جوان کی خوشیوں میں شریک ہونا میرے لیے باعث مسرت ہے،ہمیشہ کوشش رہی کہ اپنی فورس کے خوشی اور غم کے موقع پر ان کے ساتھ کھڑے رہیں ۔ڈی پی او سید محمد عباس
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس نے کانسٹیبل محمد عظیم کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی۔ اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کانسٹیبل محمد عظیم بہاولپور پولیس میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈی پی او نے اس موقع پر  دولہے کا پروقار استقبال کیا۔ انہوں نے دلہن کو سلامی دی اور تحائف پیش کیے، ڈی پی او نے نئے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعاں میں رخصت کیا۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک کمانڈر کی حیثیت سے فورس کے جوانوں کی  خوشیوں میں شریک ہونا میرے لیے باعث مسرت ہے۔ ہمیشہ کوشش رہی کہ اپنی فورس کے خوشی اور غم کے موقع پر ان کے ساتھ کھڑے رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے جوانوں  کی خوشی میں شرکت کرنے سے دلی سکون و مسرت محسوس کرتا ہوں، میری دعا ہیکہ بیٹی اپنی زندگی کی نئے سفر میں شاد و آباد رہے، آمین
ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(136)
26.02.2023
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کی ہدایت پرمسیحی عبادت گاہوں پرہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا،مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او ۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب  اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پراتوارکے روزہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے،چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈی پی اوسید محمد عباس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان پولیس بہاولپور

********************

image