ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(140)
28-02-2023
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،18 ملزمان گرفتار،4کلو سے زائد چرس، 30لیٹر دیسی شراب،اسلحہ ناجائزبرآمد ،مقدمات درج ۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔تھانہ کینٹ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے01 ملزم کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے30لیٹر دیسی شراب برآمدکرلی اور تھانہ سول لائنز نے شراب کے نشے میں دھت 11ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تھانہ بغداد الجدید،ڈیرہ نواب صاحب اور قائمپور پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے04ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے قبضہ سے 04کلو690گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ خیرپور ٹامیوالی پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 01ملزم کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے01عدد پسٹل 30بور برآمدکرلی۔ جبکہ تھانہ دھورکوٹ پولیس نے انتہائی تیز رفتاری اور لا پرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے01ملزم کو گرفتارکر لیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوسید محمد عباس نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(141)
28-02-2023
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کا محکمہ سے ریٹائرڈ ہونے والے ٹریفک کانسٹیبل اللہ ڈتہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام، ٹریفک پولیس افسران ہمیشہ روڈ پر کھڑے رہ کے اپنی صحت پر کمپرومائز کرتے ہیں تاکہ شہریوں کو پریشانی سے بچایا جاسکے ، ڈی پی او۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او سید محمد عباس نے پولیس لائنز میں محکمہ سے ریٹائرڈ ہونے والے ٹریفک کانسٹیبل اللہ ڈتہ کے اعزاز میں سادہ مگر پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ کانسٹیبل اللہ ڈتہ ٹریفک پولیس میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محنتی، فرض شناس اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران محکمہ پولیس کا سرمایہ ہوتے ہیں، ٹریفک پولیس افسران ہمیشہ روڈ پر کھڑے رہ کر اپنی صحت پر کمپرومائز کرتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ تاکہ شہری کسی بھی پریشانی اور ٹریفک جیم سے بچ سکیں۔ ہر افسر ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی محکمہ پولیس کا ممبر ہوتا ہے،آپ کی محکمہ پولیس کے لیے گراں قدر خدمات کا ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کانسٹیبل اللہ ڈتہ نے محکمہ پولیس میں اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرمنت لی ہے جس کو آج عزت و احترام سے سروس پوری ہونے پر محکمہ پولیس سے الوداع کیا جارہا ہے جو کسی بھی ریٹائرڈ ہونے والے افسر کے لیے ایک اعزاز ہوتا ہے،آپ کے لیے ہمیشہ ڈی پی او آفس کے دروازے کھلے ہیں،آخر میں ان کی خدمات کے اعتراف میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی محمکہ کیلئے وقف کرنے پر آپ خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ ریٹائرڈ ہونے والے کانسٹیبل اللہ ڈتہ نے کہا کہ میرے لیے یہ محکمہ ایک سرمایہ ہے۔ میں بہت اچھی یادیں لیکر اس محکمہ سے رخصت ہو رہا ہوں۔ آخر میں ڈی پی او نے انکو پھولوں کا گلدستہ اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(142)
28-02-2023
بہاولپور ( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس کا ضلع کے تمام فیلڈ افسران کو زخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا حکم۔ الائیڈ محکموں کے ساتھ ملکر کارروائی کی جائے۔ شہریوں کے بنیادی حقوق کی پامالی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او
تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب کی زخیرہ اندوزی کے ذریعے مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سید محمد عباس نے تمام فیلڈ افسران کو اس بارے حکم نامہ جاری کر دیا۔ ڈی پی او نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بہتر حکمت عملی اور تعاون کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ تاکہ مصنوعی قلت جیسے معاشی و معاشرتی مسائل کے ساتھ نمٹا جاسکے۔ اگر پولیس کو کوئی ایسی انفارمیشن موصول ہو تو فوری طور پر الائیڈ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈی پی او نے مزید کہا بہاولپور کے شہریوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام بھی کوئی ایسی سرگرمی دیکھیں تو ریسکیو 15 کو اس بارے اطلاع مہیا کریں۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس معاشرے کا ایک اہم ستون ہے یہ ہماری بھی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہیکہ شہریوں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اپنی آئینی ذمہ داری کو پورا کیا جائے ۔ روزانہ کی بنیاد پر تمام فیلڈ افسران سے اس بارے میں ڈیلی ڈائری موصول کی جائے گی اور کارروائیوں کی بنیاد پر افسران کی کارکردگی کو پرکھا جائے
ترجمان بہاولپور پولیس
*************************
image