PRESS RELEASE DATE 01.03.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(143)
01-01-2023 
بہاول پور ()ڈی پی اوسید محمد عباس کی ہدایت پر ضلع بہاولپور میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری شروع کر دی گئی، پروف سیکیورٹی کے انتظامات۔تمام شہریوں کے ساتھ ساتھ مردم شماری کے سلسلہ میں ورکرز کو بلا خوف وخطر پرامن ماحول مہیا کرنا ہماری اولین ڈیوٹی میں شامل ہے، معاشرتی امن کو خراب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا،ڈی پی او۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی پالیسی ضلع میں معاشرتی امن اورفول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر کی طرح ضلع بہاولپور میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری شروع کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کی ہدایت پراس حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرکے سیکیورٹی پلان جاری کیا جاچکاہے،مورخہ 01مارچ 2023  سے ضلع بھر مہم کے مختلف حلقہ جات میں 1750سے زائد پولیس افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے،اس کے علاوہ ہر سرکل میں ایک ایلیٹ کی اسکواڈ بھی گشت کرے گی۔ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز ورکرزکی سیکیورٹی کو باقاعدگی سے چیک کریں،مردم شماری مہم کے سلسلہ میں  ورکرز جوکہ مفاد عامہ اور ریاستی احکامات کی روشنی میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ان کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے،مردم شماری کے ورکرز کوبلا خوف و خطر پرامن ماحول کرنا ہماری ڈیوٹی میں شامل ہے، ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیک اور الرٹ رکھیں تاکہ ضلع میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھا جاسکے،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سید محمد عباس نے ایس ڈی پی او زاورایس ایچ اوز کو سیکیورٹی پلان پر عمل درآمدکے حوالے سے جاری احکامات میں کیا۔ڈی پی او آفس بہاولپور میں کنٹرل رول قائم کیا گیا ہے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15یا 0629250015 / 0629250369ان نمبرز پر کا ل کر سکتے ہیں 
ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(144)
01-03-2023
بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،18 ملزمان گرفتار،300گرام چرس، 140لیٹر دیسی شراب،اسلحہ ناجائزبرآمد ،مقدمات درج ۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔تھانہ  سٹی احمد پور شرقیہ ،سٹی احمد پور شرقیہ ،خیر پور ٹامیوالی اور سٹی حاصلپورپولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے04 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے140لیٹر دیسی شراب برآمدکرلی ۔تھانہ صدر یزمان پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے02ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے قبضہ سے 300گرام چرس  اور 02عدد شیشہ ہکہ برآمد کر لیے۔ تھانہ  چنی گوٹھ پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 01ملزم کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے01عدد پسٹل 30بور برآمدکرلی۔ جبکہ تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے قبحہ خانہ سے 12ملزمان کو گرفتارکر لیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوسید محمد عباس نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

************************************

image